1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی ڈرون کراچی میں گر کے تباہ

19 جولائی 2011

پاکستانی نیوی کے مطابق اس کا ایک ڈرون طیارہ کراچی میں ایک آئل ریفائنری پہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11zWU
تصویر: DW-Montage

پاکستانی نیوی کے ترجمان کوموڈور عرفان الحق نے خبر رساں ادارے اے یف پی کو بتایا کہ منگل کے روز افواج پاکستان کا معائنہ کرنے والا ایک ڈرون طیارہ پرندے سے ٹکرانے کے بعد بندرگاہی شہر کراچی کی ایک آئل ریفائنری پہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ان کے مطابق ڈرون کے گرنے سے کوئی مزید نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے پاس فضا سے معائنہ کرنے والے ڈرون طیارے موجود ہیں اور یہ مسلح نہیں ہیں۔ پاکستان امریکی حکومت سے کئی بار درخواست کر چکا ہے کہ اس کو بھی وہی ڈرون ٹیکنالوجی دی جائے جو کہ امریکہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ پاکستان بغیر پائلٹ کے ان جہازوں کے میزائل حملوں کی سرکاری طور پر مذمت کرتا ہے۔

NO FLASH Drohne vom Typ MQ-1 Predator
پاکستانی حکومت عوامی اور سرکاری سطح پر امریکی ڈرون حملوں پہ تنقید کرتی ہےتصویر: picture alliance/dpa

پاکستان میں امریکی ڈرون حملے دائیں بازو کی جماعتوں کی تنقید کا نشانہ رہتے ہیں۔ پاکستان کے دائیں بازو کے حلقے ان حملوں کو پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ حکومت اس حوالے سے مذمت کرتی ہے، تاہم امریکی انتظامیہ کے بعض اعلیٰ عہدیدار متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ حملے پاکستان کے تعاون سے کیے جاتے ہیں۔

پاکستانی افواج ڈرونز کے ذریعے کن علاقوں کا معائنہ کرتی ہے، اس کے پاس یہ کتنی تعداد میں ہیں، اور یہ ٹیکنالوجی اس نے کہاں سے حاصل کی ہے، یہ تمام باتیں مبہم ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں