1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی نژاد ایکٹر مارک انور نے معافی مانگ لی

26 ستمبر 2016

برطانوی براڈ کاسٹر آئی ٹی وی نے پاکستان نژاد ایکٹر مارک انور کے ’ناقابل قبول اور نسل پرستی‘ ٹوئٹر پیغامات کے باعث انہیں اپنے مقبول ٹیلی وژن ڈرامہ سیریز سے نکال دیا ہے۔ مارک انور نے اپنے ان بیانات پر معذرت کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/2QaM8
Großbritannien Schauspieler Marc Anwar
تصویر: picture alliance/empics/PA Wire/I. West

مارک انور نے اپنے ایک تازہ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ بھارتیوں سمیت ایسے تمام افراد سے معافی کے طلب گار ہیں، جن کا ان کے کشمیر اور بھارت سے متعلق ٹوئٹر پیغامات سے دل دکھا ہے۔


اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی نیت یہ نہ تھی کہ کسی کی دل آزاری ہو لیکن وہ جذبات کی رو میں بہہ نکلے اور انہوں نے نامناسب الفاظ استعمال کر ڈالے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان مخصوص پیغامات میں ان کی طرف سے الفاط کا چناؤ ناقابل قبول تھا۔

 
 

مارک انور کے بقول جمعے کے دن ٹیلی وژن پر بھارتی زیر انتظام کشمیر کے ’دل دہلا‘ دینے والے مناظر دیکھنے کے بعد وہ بہت زیادہ بد ظن ہو گئے اور انہوں نے ’پاگل پن‘ کے ایک لمحے میں اپنا غصہ نکال دیا۔  

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ برطانوی اخبار سںڈے مِرر نے وہ ٹوئٹر پیغامات شائع کیے ہیں، جو مارک انور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارت اور کشمیر کے بارے میں لکھے تھے۔ ان ٹوئٹر پیغامات میں انہوں نے بھارتیوں کے بارے میں نہ صرف ’نازیبا الفاظ‘ استعمال کیے بلکہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

  

مارک انور نے پاکستانی اداکاروں کو تاکید بھی کی تھی کہ وہ بھارت میں کام کرنے سے انکار کر دیں۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں بھارتی پالیسیوں پر انتہائی سخت الفاظ میں نہ صرف تنقید کی بلکہ ’نازیبا الفاظ‘ استعمال کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کی ’بے عزتی‘ بھی کی۔ انہوں نے لکھا، ’’بھارتی ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کو مار رہے ہیں۔‘‘

  

آئی ٹی وی کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مارک انور کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں ان سے شدید دھچکا لگا ہے۔ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول اور نسلی پرستی پر مبنی بیانات تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس رائے پر مارک انور سے بات کی گئی ہے اور اب وہ ’کورونیشن اسٹریٹ‘ میں مزید کام نہیں کریں گے۔

 

ڈرامہ سیریز ’کورونیشن اسٹریٹ‘ میں شریف نذیر کا کردار ادا کرنے والے مارک انور ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ان میں ’کیپٹن فلپ‘ اور 51st State کو کافی پذیرائی بھی ملی تھی۔

پینتالیس سالہ مارک انور نے سن دو ہزار چودہ میں مشہور و مقبول ٹی وی سوپ اوپیرا ’کورونیش سٹریٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کیے تھے۔ وہ کسی مسلمان کبنے سے تعلق رکھنے والے ایسے پہلے اداکار تھے، جنہیں اس ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید