1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی فوجی کيمپ ميں دھماکہ

29 اپریل 2011

پاکستانی حکام نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے زير انتظام کشمير ميں آج ايک فوجی کيمپ ميں بم کا دھماکہ ہوا جس ميں ايک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/116Id
کشمير ميں لائن آف کنٹرول
کشمير ميں لائن آف کنٹرولتصویر: DW

يہ بم دھماکہ کوٹلی ڈسٹرکٹ کے گلپارفوجی کيمپ ميں ہوا، جومتنازعہ کشمير کو بھارت اور پاکستان کے زير انتظام حصوں ميں بانٹنے والی لائن آف کنٹرول کے قريب واقع ہے۔ اقوام متحدہ اس لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرتا ہے۔

مقامی پوليس کے سربراہ ملک خالد نے خبر ايجنسی اے ايف پی کو ٹيليفون پر اس واقعے کی اطلاع ديتے ہوئے کہا: ’’ايک لاش نکالی گئی ہے اور حادثے ميں زخمی ہونے والے پانچ فوجيوں کو ہسپتال ميں داخل کرا ديا گيا ہے۔‘‘

نيشنل پارٹی پاکستان کے سربراہ اسفند يار ولی دہلی ميں پريس کانفرنس ميں، جس ميں انہوں نے مسئلہء کشمير کو شملہ معاہدے کے تحت حل کرنے پر زور ديا
نيشنل پارٹی پاکستان کے سربراہ اسفند يار ولی دہلی ميں پريس کانفرنس ميں، جس ميں انہوں نے مسئلہء کشمير کو شملہ معاہدے کے تحت حل کرنے پر زور دياتصویر: AP

مقامی انتظاميہ کے سربراہ فريد احمد نے اس کی تصديق کرتے ہوئے کہا: ’’ہم اس کی تحقيقات کر رہے ہيں کہ يہ واقعہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پيش آيا يا اس کے پيچھے دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔‘‘

پاکستان اور بھارت کے زير انتظام منقسم کشمير، سن 1947 ميں برطانيہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے دونوں ہمسايوں کے درميان ہونے والی تين ميں سے دو جنگوں کا سبب بن چکا ہے۔ سن 2004 ميں بھارت اور پاکستان کے درميان امن مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے اس علاقے ميں عسکری تشدد ميں مجموعی طور پر کمی ہوئی ہے۔ ليکن دونوں فريقوں ميں وقتاً فوقتاً جھڑپيں ہوتی رہتی ہيں اور دونوں ايک دوسرے پرکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہيں۔

رپورٹ: شہاب احمد صديقی

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں