1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی بولر سعید اجمل کے لیے چار ایوارڈز

13 جنوری 2013

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پہلی مرتبہ کرکٹ ایوارڈز دیے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز منعقد کی جانی والی تقریب میں آف سپنر سعید اجمل کو چار ایوارڈز دیے گئے۔

https://p.dw.com/p/17J4q
تصویر: DW

سعید اجمل کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے دیے گئے ایوارڈ میں تو بہترین کھلاڑی کے لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا تھا مگر پاکستان کرکٹ بورڈز کے ایوارڈز میں چار ٹرافیوں سے نوازے جانے کے بعد سعید اجمل کی خوشی دیدنی تھی۔ انہیں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا بہترین بولر قرار دیا گیا۔

ناصر جمشید کو ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹسمین کے ایوارڈ سے نوازا گیا
ناصر جمشید کو ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹسمین کے ایوارڈ سے نوازا گیاتصویر: DW

ایوارڈز وصول کرنے کے بعد سعید اجمل کا کہنا تھا: ’’یہ ایوارڈز میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہیں۔ تاہم میرے لیے بہترین ٹیسٹ بولر کا اعزاز بہت زیادہ خوشی کا باعث ہے، کیونکہ ٹیسٹ میچوں میں آپ کو بہترین فٹنس، ثابت قدمی اور مہارت چاہیے ہوتی ہے۔‘‘

35 سالہ سعید اجمل اب تک 23 ٹیسٹ جبکہ 74 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سال 2012ء کے بہترین بولر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سعید اجمل کو 2012ء کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل کا بہترین بولر جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین بولر قرار دیا تھا تاہم گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے آئی سی سی ایوارڈز میں سعید اجمل کو فائنل ایوارڈ کے لیے نامزد بھی نہیں کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے آئی سی سی کے اس فیصلے پر باقاعدہ احتجاج بھی داخل کیا گیا تھا۔

ناصر جمشید کو ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹسمین کے ایوارڈ سے نوازا گیا
ناصر جمشید کو ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹسمین کے ایوارڈ سے نوازا گیاتصویر: AP

پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کو 2012ء کا بہترین کھلاڑی جبکہ اظہر علی کو بہترین ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ناصر جمشید کو ون ڈے انٹرنیشنل کے بہترین بیٹسمین کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فاسٹ بولر جنید خان کے حصے میں بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ آیا۔

aba/ng (Reuters)