پاکستان کے لئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی امداد
25 نومبر 2008آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر Takatoshi Kato نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا، جس میں یہ کہا گیا کہ IMF نے پاکستان کو اتنا بڑا قرضہ فراہم کرکے امدادی اداروں اور ملکوں کی طرف یہ واضح اشارہ کردیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کس ڈگر پر ہے۔
IMF کے مطابق اس وقت فوری طور پر پاکستان کو 3.1 ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا، جبکہ بقیہ رقم قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی کرنسی اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ یورو اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر انتہائی کم ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملکی عوام کو اشیاء خوردونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح میں بھی بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔
واشنگٹن میں ہمارے ساتھی انور اقبال نے آئی ایم کی طرف سے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ باقی رقم پاکستان کو تئیس قسطوں میں فراہم کرے گا اور ہر قسط تین ماہ کے وقفے کے بعد دی جائے گی۔