1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں: نروپما راوٴ

9 اگست 2010

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ’بلینک چیک‘ نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم بھارتی حکومت سمجھتی ہے کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

https://p.dw.com/p/OfBp
مسائل کا حل بات چیت میں، نروپما راوٴتصویر: AP
Screenshot Wikileaks Wardiary
وکی لیکس وار ڈائری سکرین شاٹتصویر: google

بھارت کی خارجہ سیکریٹری نروپما راؤ نے بتایا کہ ویب سائٹ وکی لیکس پاکستان کے حوالے سے جو حقائق منظر عام پر لائی ہے، بھارت کو پہلے سے ہی ان کا علم تھا۔ نروپما راؤ نے ان خیالات کا اظہار ایک بھارتی نجی ٹیلی وژن چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ بھارت کے خلاف ’’دہشت پسندانہ کارروائیوں میں پاکستان کی حکومتی ایجنسیوں کے شامل ہونے کے بارے میں ہم کب سے آواز اٹھا رہے تھے۔‘‘

Deutschland Flash-Galerie Woche 39 Afghanistan Bundeswehr
افغانستان میں تعینات نیٹو فوجیتصویر: AP

بھارتی چینل ’سی این این۔ آئی بی این‘ کے پروگرام ’ڈیوئلز ایڈوکیٹ‘ میں نرو پما راؤ نے کہا کہ افغان جنگ اور طالبان جیسی عسکری تنظیموں کے ساتھ ’پاکستانی خفیہ اداروں کے روابط‘ سے متعلق وکی لیکس کی اہم دستاویزات اور زیر حراست امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلی کی جانب سے ممبئی حملوں کے بارے میں بیانات کے باوجود بھارت سمجھتا ہے کہ مذاکرات جاری رہنے چاہیئں۔’’پاکستان کے ساتھ دہشت گردی جیسے اہم مسائل حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مذاکرات کا راستہ ایسے دیرینہ اور اہم مسائل کے حوالے سے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘ بھارتی خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ بات چیت کے عمل میں رکاوٹ بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔

نروپما راؤ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کئی مرتبہ بھارت کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ دہشت پسند عناصر کو اپنی سرزمین سے بھارت کے خلاف کارروائیاں کرنے سے روکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی بھارت اپنا موقف پاکستان تک پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں