1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے غیر حاضر

25 نومبر 2007

اِس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں پاکستان اوپن اسکواش ٹورنامنٹ منعقد ہوا، لیکن تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی وجہ سے بیرونِ ملک سے کھلاڑیوں نے اِس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کر دی۔ یوں اِس میں صرف پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے۔ نقصان اِس کا لیکن یہ ہوا کہ بین الاقوامی تنظیم پروفیشنل اسکواش پلیئرز ایسوسی ایشن یعنی PSA نے اِس پاکستان اوپن کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ تسلیم ہی نہیں کیا۔ یوں PSA کی جانب سے

https://p.dw.com/p/DYMd

اِس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں حتیٰ کہ ٹورنامنٹ کے فاتح عامر اطلس کو بھی کوئی رینکنگ پوائنٹ نہیں دیا گیا۔ نتیجہ یہ کہ برموُدا میں شروع ہونےوالی ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں کوئی ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شریک نہیں۔

ورلڈ اوپن مقابلوں کا 1976ءمیں ہوا تھا۔ یوں اِکتیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے نامور کھلاڑیوں کو سامنے لانے والا پاکستان اِس ٹورنامنٹ سے غیر حاضر ہو گا۔ جہانگیر خان نے چھ مرتبہ جبکہ جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔