1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں مذہبی حقوق کا تحفظ: پاپائے روم کی توقعات

6 مارچ 2011

پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کے مطابق وہ دعا کرتے ہیں کہ پاکستان میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اقلیتوں کے وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کے بعد حکومت تمام سماجی گروپوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

https://p.dw.com/p/10UKl
تصویر: AP

ویٹیکن سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاپائے روم گزشتہ برس پاکستان کے اقلیتی امورکے وفاقی وزیر شہباز بھٹی سے ملے تھے، جو عقیدے کے اعتبار سے خود بھی ایک کیتھولک مسیحی شہری تھے۔

Pakistan Minister für Minderheiten Shahbaz Bhatti
پاکستانی وزیر شہباز بھٹی گزشتہ برس پاپائے روم سے ملے تھےتصویر: picture alliance/dpa

اس ملاقات کے حوالے سے ویٹیکن سے موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ شہباز بھٹی پاکستان میں توہین رسالت سے متعلق قانون کے غلط استعمال کو رکوانے کی جنگ لڑ رہے تھے اور بھٹی کے ساتھ ملاقات میں پاپائے روم نے پاکستان میں اس مسیحی خاتون کی رہائی کی اپیل بھی کی تھی، جسے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور جو ابھی تک جیل میں ہے۔

پاکستان میں اقلیتی امور کے وفاقی وزیر شباز بھٹی کو اسلام آباد میں بدھ کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس بارے میں کلیسائے روم کے سربراہ نے آج اتور کو ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع مسیحی زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز بھٹی کی موت ’ہلا کر رکھ دینے والی قربانی‘ ہے۔

پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شہباز بھٹی کی موت سے ضمیر جاگیں گے، ہمت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور پاکستان میں ہر کسی کے لیے برابری، احترام اور مذہبی آزادی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں