پاک بھارت مذاکرات معطل
12 جولائی 2008اشتہار
پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی جو امید پیدا ہوئی تھی وہ کابل میں بھارتی سفارت خانے پر خود کش حملے کے بعد مایوسی میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی زرائع ابلاغ کھلے عام ، جب کہ بھارتی سرکاری حلقے دبے لفظوں، اس حملے کی زمہ داری پاکستانی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی پر عائد کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کی ہے۔