1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وزیرخارجہ کےعہدے کے لیے ہلری کلنٹن کا نام زیرغور

15 نومبر 2008

امریکی زرائع ابلاغ میں کہا جا رہا کہ اوباما نے ہلری کلنٹن سے ملاقات کی ہے جس میں اوباما نے سینیٹر کلنٹن کو نئی وزیر خارجہ بنانے کے امکانات پر گفتگو کی ہے۔ ہلری کلنٹن نے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fv5i
تصویر: AP

امریکی زرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر باراک اوباما کے قریبی حلقوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اوباما وزیرخارجہ کے عہدے کے لیے سابق خاتون اول ہلری کلنٹن کے نام پرغور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے باراک اوباما اور ڈیموکریٹک پارٹی میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی میں اوباما کی حریف، سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہلری کلنٹن کے درمیان ایک ملاقات بھی ہوئی ہے۔ تاہم زرائع کا کہنا ہے کہ اوباما نے ہلری کلنٹن کی اپنی نئی انتظامیہ میں شمولیت کی بات تو کی ہے مگر وزیرِ خارجہ کا عہدہ خصوصی طور پر زیرِ بحث نہیں رہا۔

US-Wahlen 2008 Barack und seine Familie auf der Wahlparty in Chicago
باراک اوباما کی فتح میں ایک اہم کردار ہلری کلنٹن کا بھی ہےتصویر: AP


ہلری کلنٹن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ان کو خوشی ہے کہ اوباما انتظامیہ کے حوالے سے لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ نیو یارک کی سینیٹر کی حیثیت سے بہت مطمئن ہیں تاہم وہ باراک اوباما کا ہاتھ بٹانے میں بھر پور کردار ادا کریں گی۔

Hillary Clinton nach der Wahl in Iowa
ہلری کلنٹن، اپنے شوہر، سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھتصویر: dpa/picture-alliance


یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کلنٹن کا نام باراک اوباما کی ممکنہ انتظامیہ کی تشکیل میں سامنے آیا ہے۔ جو بائڈن کے انتخاب سے قبل اس بات کا قیاس کیا جا رہا تھا کہ کلنٹن کو اوباما اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کرسکتے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی پرائمریز میں اوباما اورہلری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا، تاہم حتمی صدارتی امیدوار نہ بننے کے بعد ہلری کلنٹن نے باراک اوباما کی انتخابی مہم میں زبردست کردار ادا کیا تھا اور مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ کلنٹن کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے باراک اوباما کے امریکی صدر بننے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کلنٹن دو ہزار بارہ میں امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے پر توانائی صرف کریں گی یا پھر وہ باراک اوباما کے لیے وزیرِ خارجہ بننے کا انتخاب کریں گی؟ کہا جاتا ہے کہ وہ یہ دونوں کام ایک ساتھ بہ خوبی کرنے کی اہل ہیں۔