وزن میں کمی کے لیے سمُودی
سمُودی (smoothie) ڈرنک خاص طور پر نوجوانوں میں ان دنوں کافی مقبول ہو رہا ہے۔ اسے ’ہیلتھ ڈرنک‘ قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ سمُودی ہے کیا اور آپ اسے گھر پر کیسے تیار کر سکتے ہیں؟
متناسب غذا
تازہ پھلوں اور سبزیوں سے بنا یہ ڈرنک آپ کو مکمل غذا فراہم کر سکتا ہے۔ اس میں پروٹین اور کئی طرح کے وٹامن اور دیگر اہم غذائی عناصر ہوتے ہیں، جس سے آپ کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔ یہ وزن میں کمی کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
سمُودی کیسے بنائیں؟
سمُودی بنانا انتہائی آسان ہے۔ آپ اپنے من پسند پھل اور سبزیاں بلینڈر میں ڈالیں اور اسے کچھ وقت کے لیے چلنے دیں۔ اپنے من پسند ذائقے کے مطابق آپ اس میں دھنیا، پودينا، ادرک یا پھر شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوائد
پھلوں اور سبزیوں سے بنے مشروب سمُودی میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ ان کی وجہ سے جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں اور پیٹ بھی صاف ہوتا ہے۔ نتیجہ جلد میں نکھار اور وزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے جبکہ بیماریوں کے خلاف جسمانی مدافعت بھی بڑھتی ہے۔
رنگ برنگے
ان دنوں مارکیٹ میں بھی کئی طرح کے سمُودی مشروب دستیاب ہیں۔ اگر آپ گھر پر خود سمُودی بنانا پسند نہیں کرتے یا وقت نہیں ہے، تو اپنے ذائقے کے مطابق آپ انہیں خرید بھی سکتے ہیں۔ دفتر میں دوپہر کے کھانے کی جگہ سمُودی ڈرنک ایک اچھا متبادل ہے۔
گرین سمُودی
انہیں سب سے زیادہ متناسب مشروب سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان میں سبز رنگ والی سبزیاں جیسے کہ كھيرا، پودینہ، گوبھی اور پالک وغیرہ بھی ڈالی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں سیب اور کیلے جیسے پھل بھی ملائے جا سکتے ہیں۔ خاص طور پر ورزش سے پہلے اسے پینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔
آسان طریقہ
سمُودی بنانے کے لیے من پسند سبزیاں اور پھل مکسر میں ڈال کر محض تیس سیکنڈ سے ایک منٹ تک کے لیے مکسر چلائیں اور ڈرنک تیار۔ انہیں بنا کر آپ دو دن تک فرج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر تازہ بنا کر استعمال کریں تو سونے پہ سہاگہ۔