1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپال: بین الاقوامی ادبی میلہ ستمبر میں

13 اگست 2011

نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس برس ستمبر میں ایک بین الاقوامی ادبی میلہ منعقد کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/12FwH
تصویر: DW

تین روزہ کھٹمنڈو ادبی جترا فیسٹیول نیپالی دارالحکومت کے تاریخی پتن دربار اسکوائر میں منعقد کیا جائے گا۔ پتن دربار اسکوائر کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا درجہ حاصل ہے۔ یہ بین الاقوامی ادبی میلہ اگلے ماہ سولہ تا اٹھارہ ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

نیپال کا یہ ادبی میلہ بھارت کے مشہور جے پور ادبی میلے سے متاثر ہو کرمنعقد کیا جا رہا ہے۔ جے پور ادبی میلہ بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان کے ’گلابی شہر‘ کہلائے جانے والے شہر جے پور میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور یہ ایشیا کے چند بڑے ادبی میلوں میں سے ایک بن چکا ہے۔

Pakistan Karachi Literaturfestival
رواں برس کراچی میں بھی ایک ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا تھاتصویر: DW

کھٹمنڈو ادبی میلے کے منتظمین میں جے پور میلے کی شریک منتظم نمِتا گوکھلے بھی ہیں۔ اس میلے کے بابت وہ کہتی ہیں، ’’نیپال میں بہت کچھ لکھا جا رہا ہے، خاص طور پہ وہاں ماؤ نوازوں اور حکومت کے درمیان خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد۔ اس طرح کے میلوں سے لوگوں کو یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ نیپال میں کیا ہو رہا ہے۔‘‘

نیپال بر اعظم ایشیا کی دو طاقتوں چین اور بھارت کے درمیان واقع ہے تاہم اس چھوٹے سے ملک کی اپنی ایک ثقافت ہے اور یہاں بھرپور ادب بھی تخلیق کیا جاتا ہے، تاہم نیپال سے باہر کم ہی لوگ ان تحریروں سے واقف ہیں۔ زیادہ تر تحریریں نیپالی زبان میں ہیں۔

کھٹمنڈو کے بین الاقوامی ادبی میلے میں دس ہزار افراد تک کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافی اور ادیب محمد حنیف بھی اس میلے میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں