1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیا عالمی ریکارڈ: امریکی پیراک نےآٹھ طلائی تمغےجیت لئے

17 اگست 2008

امریکی پیراک مایئکل فیلپس نے بیجنگ اولمپیائی کھیلوں میں آٹھ طلائی تمغے حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز امریکہ پیراک مارک سپٹز کے پاس تھا جنہوں نے اولمپیائی کھیلوں میں سات طلائی تمغے جیتے تھے ۔

https://p.dw.com/p/Eyvc
امریکی پیراک مائیکل فیلپستصویر: picture-alliance/dpa

خواتین پیراکی کے مقابلوں میں جرمن پیراک Britta Steffen نے پچاس میٹر فری سٹائل ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ دوسری طرف رومانیہ کی Constantina Tomescu نے خواتین میراتھن ریس میں پہلے نمبر پر آئیں۔ انہوں نے دو گھنٹے چھبیس منٹ اور چوالیس سیکنڈ میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا اور گولڈ میڈل کی مسحق قرار پائیں۔