1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نڈال، چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں شکست

10 اکتوبر 2009

نڈال نے حال ہی میں گھٹنے کی تکلیف سے صحت یاب ہوکر اپنے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا ہے.

https://p.dw.com/p/K3jM
اب تک نڈال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے فائنل جیتنے کے لئے پسندیدہ قرار دئے جارہے تھےتصویر: AP

ٹینس کے عالمی نمبر دو رافیل نڈال چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارن سلس سے شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر آٹھ مارن کی حیرت انگیز فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ کروشئن کھلاڑی اتوار کے روز چائنا اوپن کے فائنل میں چھ بار کے چمپئن نوواک یوکووچ کا مقابلہ کریں گے۔

بیجنگ میں کھیلے جارہے مقابلوں میں اب تک نڈال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے فائنل جیتنے کے لئے پسندیدہ قرار دئے جارہے تھے۔ یاد رہے کہ اسپین سے تعلق رکھنے والے رافیل نڈال نے حال ہی میں گھٹنے کی تکلیف سے صحت یاب ہوکر اپنے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

شکست خوردہ نڈال کا سیمی فائنل کے بعد کہنا تھا کہ وہ ذہنی طورپر کھیل کے لئے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے یہ بھی مانا کہ کھیل کے دوران ان سے بہت سے غلطیاں بھی ہوئی جو انکی ہار کا باعث بنی۔ نڈال کے بقول مارلن کا کھیل ان سے بہتر تھا خاص کر انکی سروس خاصی طاقتور تھی۔ رافیل نے افسوس ظاہر کی کہ انہیں شکست سے بچنے اور مقابلے میں واپسی کے بعض مواقع ملے جن سے وہ فائدہ نہ اٹھا پائے۔

رپورٹ : شادی خان

ادارت : افسر اعوان