1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوے سالہ انٹرنیٹ سٹار

29 اگست 2017

نوے سالہ بابا لینا ایرخووا کے انسٹاگرام پر لگ بھگ پچاس ہزار فالوورز ہیں۔ وہ اس اکاؤنٹ پر اپنے بیرون ممالک کے دوروں کی دلچسپ تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2j1x5
Italien Verbania Emma Morano älteste Frau der Welt feiert 117. Geburtstag
تصویر: picture-alliance/Ropi

سائبیریا کے علاقے کے ایک شہر کراسنویارسک سے تعلق رکھنے والی بابا لینا ایرخووا کیمرے میں مسکرا کر دیکھتے ہوئے تھائی لینڈ کی دھوپ کے مزے لیتی نظر آتی ہیں۔ ڈومینیکن ریپبلک میں کسی نوجوان شخص کا بوسہ لیتی دکھائی دیتی ہیں تو اسرائیل میں دکانداروں سے بحث کرتی نظر آتی ہیں۔

بابا نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ویت نام میں موجود ہیں اور انہوں نے سوال پوچھا کہ آپ 89 کی عمر میں کیسے انجوائے کرتے ہیں؟

Screenshot Instagram Siberian babushka
تصویر: Instagram/babushka_1927

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بابا نے اپنا پہلا غیر ملکی سفر کچھ برس پہلے ہی کیا تھا۔ اب وہ کئی ممالک کے دورے کر چکی ہیں۔ سابق سویت دور میں بابا دودھ کی ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ وہ سفر کے دوران کافی کفایت شعاری سے کام لیتی ہیں۔ وہ کم کرائے والے ہوٹلوں میں رہتی ہیں اور انٹرنیٹ پر سستی سفری ڈیلز سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔