1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نورالدین کی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا: انڈونیشی حکام

9 اگست 2009

گزشتہ روزانڈونیشی جزیرے جاوا میں پولیس اورانسداد دہشت گردی کے ایک غیرمعمولی آپریشن میں پولیس کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے مسلمان انتہا پسند نور الدین محمد توپ کی لاش کی شناخت کے لئے ڈی ان اے ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/J6SG
پولیس کے مطابق نورالدین کی لاش کے ڈے این اے رپورٹ کے سامنے آنے تک ان کی موت کی تصدیق نہیں کی سکتیتصویر: AP

لاش کی ڈی این اے رپورٹ پیرکو سامنے آئی گی۔ انڈونیشیا کے وزیردفاع یووؤنوسودارسونو نے خبر رساں ادارے الجزیرہ کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈے این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقیقی طورپر یقین کے ساتھ کہا جا سکے گا کہ نورالدین توپ مارا گیا ہے اوراس کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔

انڈونیشی وزیردفاع نے کہا کہ نورالدین کی موت کی خبرکی اگرچہ تصدیق ہو گئی ہے، تاہم حکام پولیس لیباریٹری کے فورنسک یا قانونی ادارے میں اس کے ڈے این اے ٹیسٹ کواس سیمپل کے ساتھ میچ کیا جارہا ہے جو پولیس کے پاس ہے۔ جووؤنو کے مطابق پیرکے روزاس ٹیسٹ کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد قانونی طور پر نورالدین کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکے گی۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ساتھ یہ بھی کہا کہ نور الدین کی ہلاکت اوراس کے ساتھیوں پر گرفت دوعلیحدہ باتیں ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے حامی گروپوں کی تعلیمات کے اثرات مجموعی طور پرجنوب مشرقی ایشیائی خطے اورخاص طورپرنوجوانوں پرکیسے مرتب ہوتے ہیں۔

یووؤنو سودارسونو نے خدشات ظاہرکئے ہیں کہ نورالدین کے نظریات اس خطے کے نوجوانوں کے اذہان کو متاثرکرتے رہیں گے۔ دریں اثناء انڈونیشی صدرسوسیلوبانگ بانگ یودھویونونے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ نورالدین کی ہلاکت کے بعد ’’انڈونیشیاء دہشت گردانہ حملوں سے محفوظ ہو جائے گا‘‘۔

رپورٹ : کشور مصطفیٰ

ادارت : عاطف توقیر