1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نادال ومبلڈن کھیلنے کے لیے پر امید

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی10 جون 2009

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی رافائل نادال نے کہا ہے کہ وہ بائیس جون سے شروع ہونے والے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے پر امید ہیں اور وہ تب تک فٹ ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔

https://p.dw.com/p/I6WP
نادال نے گزشتہ ہفتے گھٹنے کی چوٹ کے باعث کوئنز ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھاتصویر: AP
Australian Open Rafael Nadal und Roger Federer Einzel Männer
گزشتہ برس ومبلڈن کے فائنل میں نادال نے راجر فیڈرر کو شکست دے دی تھیتصویر: AP


ہسپانوی ٹینس اسٹار نادال نے گزشتہ ہفتے گھٹنے کی چوٹ کے باعث کوئنز ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ اس کے بعد ٹینس حلقوں میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید وہ ومبلڈن میں شرکت نہ کرسکیں۔

رافائل نادال کے مطابق ان کے گھٹنے میں کافی عرصے سے تکلیف ہے اور وہ اپنی سہ فیصد کارکردگی پیش نہیں کرپا رہے۔ واضح رہے کہ نادال ومبلڈن میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ گزشتہ برس انہوں نے ومبلڈن کے فائنل میں سوئس کھلاڑی اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو پانچ سیٹس پر محیط ایک سنسنی خیز میچ میں شکست دے دی تھی۔

Rafael Nadal Tennis French Open
کلے کورٹ کے بادشاہ نادال اس سال فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ہار گئے تھےتصویر: AP


رافائل نادال اس برس فرنچ اوپن میں اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکے اور وہ چوتھے راؤنڈ میں رابن سوڈرلنگ سے ہار گئے۔ ان کی ہار نے راجر فیڈرر کے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے کا راستہ ہموار کردیا۔ فیڈرر نے امید ظاہر کی ہے کہ نادال ومبلڈن میں ضرور شرکت کریں گے کیوں کہ ٹورنامنٹ میں فتح اچھے کھلاڑیوں کی عدم شرکت کے باعث زیادہ پر کشش نہیں رہتی۔

منگل کے روز نادال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ومبلڈن میں دو سو فیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ گھٹنے کی تکلیف کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے فزیو تھیرپی کروا رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ومبلڈن سے پہلے وہ فٹ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب پیٹ سمپراس کا چودہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد راجر فیڈرر نے تھکاوٹ کے باعث جرمن شہر ہالے میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور جرمنی میں اپنے پرستاروں سے معذرت کی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید