1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’میرے بچے کا باپ کون؟‘، ہوٹل کا خاتون کو نام بتانے سے انکار

علی کیفی Nik Martin, AP
3 مئی 2017

ایک جرمن خاتون قانونی کارروائی کے باوجود یہ جاننے میں ناکام رہی ہے کہ سات سال پہلے اُس نے ایک ہوٹل میں کس مرد کے ساتھ راتیں گزاری تھیں۔ دراصل ہوٹل میں اُس قیام کے ٹھیک نو مہینے بعد اس خاتون نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2cHSJ
Symbolbild Geburtenrate
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Burgi

اس خاتون کے خیال میں وہی شخص اس بچے کا باپ ہے، جس کے ساتھ اس نے اس ہوٹل میں تین راتیں گزاری تھیں۔ اس خاتون نے جنوبی جرمن شہر میونخ کی ایک عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہوٹل کو اس بات کا پابند کرنا چاہا تھا کہ وہ اس مرد کا نام بتائے۔

میونخ کی اس عدالت نے البتہ اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ مشرقی جرمنی میں واقع یہ ہوٹل اُس مرد کی شناخت ظاہر کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے، جس کا اس خاتون کے ساتھ جذباتی تعلق تین راتوں تک قائم رہا اور جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر یہ خاتون حاملہ ہو گئی۔

یہ قصہ جون سن 2010ء کا ہے، جب اس خاتون نے مشرقی جرمن شہر ہالے میں اپنے اس ساتھی کے ساتھ ہوٹل کے ایک کمرے میں قیام کیا تھا۔ اب اس خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ہوٹل کو اس شخص کا پورا نام بتانے پر مجبور کرے۔ اس خاتون کو اُس مرد کا صرف پہلا نام مائیکل ہی یاد رہ گیا تھا۔ ہوٹل کے اس کمرے کا بِل بھی اُسی مرد نے ادا کیا تھا تاہم ہوٹل نے اس شخص کا پورا نام بتانے یا اُس کا ایڈریس فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مائیکل نام کے چار مرد

یہ کیس اس بناء پر اور بھی پیچیدہ شکل اختیار کر گیا تھا کہ اُس عرصے کے دوران اس ہوٹل میں چار ایسے مرد مقیم رہے تھے، جن کے نام کا پہلا حصہ مائیکل تھا۔ عدالت کے ایک بیان کے مطابق اس خاتون کو صرف ایک ہی اور تفصیل یاد رہ گئی تھی اور وہ یہ کہ وہ کمرہ ہوٹل کی دوسری منزل پر تھا۔

Fotoreportage Hotel Chuabo in Quelimane Mosambik
مرد کے پہلے نام مائیکل کے علاوہ اس خاتون کو صرف ایک ہی اور تفصیل یاد رہ گئی تھی اور وہ یہ کہ وہ کمرہ ہوٹل کی دوسری منزل پر تھاتصویر: Gerald Henzinger

عدالت کی جانب سے اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ خاتون اُس مرد کا نام جاننے کے بعد اُس سے بچے کے لیے نان و نفقہ حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اس خاتون نے مارچ 2011ء میں پیدا ہونے والے اپنے بیٹے کا نام جوئل رکھا تھا۔

ہوٹل کا اقدام درست تھا

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جرمنی کے وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ہوٹل نے متعلقہ مرد کا نام اور پتہ نہ بتا کر بالکل درست طرزِ عمل اختیار کیا تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ چونکہ یہ خاتون متعلقہ مرد کے بارے میں زیادہ قطعی نوعیت کی تفصیلات نہیں بتا سکی، اس لیے ہوٹل کے لیے کسی ایک مرد کو شناخت کرنا ایک ناممکن کام تھا۔

ایک عدالتی بیان کے مطابق ججوں نے یہ بھی کہا کہ متعقہ مرد اپنے ذاتی کوائف کو اپنے تک ہی رکھنے اور اپنے کنبے اور اپنی شادی کی حفاظت کرنے کا حق رکھتا ہے۔ مزید کہ اُس کے یہ حقوق اس خاتون کے نان و نفقے کی ادائیگی کے حق پر فوقیت رکھتے ہیں۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائیکل نام کے چاروں مردوں کو اپنے جنسی تعلقات کو خفیہ رکھنے کا بھی حق حاصل ہے۔