1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایک انگلی کم کیوں ہے؟‘

عاصمہ علی22 ستمبر 2015

کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے پاؤں کی ہر ایک انگلی کہاں ہے؟ یہ ایک عجیب و غریب سا سوال لگتا ہے لیکن ایک مطالعاتی رپورٹ میں یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ ممکن ہے آپ نہ جانتے ہوں۔

https://p.dw.com/p/1GaZL
Symbolbild Füße
تصویر: Colourbox

اگر آپ اس کی جانچ کرناچاہتے ہیں تو گھر جائیے اور اپنی آنکھیں بند کر کے کسی سے کہیں کہ آپ کے پاؤں کی انگلیوں کو ایک ایک کر کے چھوئے اور پھر بتائیے کہ آپ کی کون سی انگلی کہاں ہیں ۔

اگر آپ بتاتے ہوئے ہکلا گئے تو حیران مت ہوں کیوں کہ تجربات کے دوران آدھے سے زیا دہ لوگ یہ بتانے سے قاصر رہے تھے کہ ان کی دوسری انگلی یعنی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کہاں ہے؟

یونیورسٹی آف اکسفورڈ سے وابستہ اس مطالعے کی شریک مصنفہ نیلا سسمل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک صحت مند انسان میں پاؤں کی دوسری، تیسری اور چوتھی انگلی کو پہچاننے کےدرست جوابات کا اوسط تناسب بالترتیب 57، 60 اور 79 فیصد رہا جوکہ ہماری توقعات سے کافی کم ہے۔

یہی ٹیسٹ جب ہاتھ کی انگلیوں کے ساتھ کیا گیا تو نیتیجہ 99 فیصد رہا جب کہ 94 کیسز میں پاؤں کے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کو صحیح پہچانا گیا۔

یہ تجربات 19 صحت مند رضاکاروں کے ایک گروپ پر کئے گئے جن کی عمریں 22 اور 34 کے درمیان تھی اور کچھ حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔

یہ ایک بہت سی عام بات تھی، مثال کے طور پر لوگ اپنی دوسری انگلی کو تیسری انگلی سمجھتے تھے اور تیسری انگلی کو چوتھی انگلی سمجھتے تھے۔

اس گروپ کے قریب آدھے شرکاء نے غیر متوقع طور پر ایک چیز کا مشاہدہ کیا اور وہ یہ کہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کی ایک انگلی کم ہے۔

سسمل نے کہا کہ یہ نتائج بہت اہم ہیں کیونکہ پہلے ہمیں پتہ نہیں تھا کہ کیسے صحت مند اور نوجوان انسان اپنے پاؤں کی انگلیوں کو صرف چھو کر درست پہچان پائیں گے یا نہیں۔

جسم کے حصوں کے غلط پہچاننے کو ’ایگنوسیا‘ کہتے ہیں اور محققین کا خیال ہے کہ اس تحقیق کے نتائج میڈیکل فیلڈ میں مفید ثابت ہوں گے۔

سسمل نے مزید بتایا کہ ’دماغ کے طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایسی غلطیاں جو کہ ہمارے مطالعے میں سامنے آئی ہیں اس سے ہمیں جسم میں پائی جانے والی ایسی مزید خرابیوں کو اچھی طرح سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔‘