1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مٹ رومنی: امريکہ کی عظمت واپس دلانے کے وعدے

31 اگست 2012

مريکی وفاقی رياست فلوريڈا کے شہر ٹامپا ميں ريبليکن پارٹی کے اجلاس کا نقطہء عروج وہ تھا جب مٹ رومنی نے اپنی پارٹی کی طرف سے صداراتی اميدوار کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تقرير کی۔

https://p.dw.com/p/161Q2
تصویر: Reuters

ٹامپا ميں مٹ رومنی نے پہلے خود کو ايک پرائيويٹ شخص کے طور پر پيش کيا۔ اپنا کئی ملين کا سرمايہ انوسٹمنٹ بينکر کی حيثيت سے کمانے والے مورمن مسيحی عقيدہ رکھنے والے مٹ رومنی اب بھی بہت سے امريکی ووٹروں کے نزديک مشکوک ہيں۔ انہيں نجی سطح پر اپنے ووٹروں تک پہنچ ميں مشکل درپيش ہے۔

عورتوں ميں بھی وہ اتنے مقبول نہيں ہيں جتنے کہ صدر اوباما ہيں۔ پانچ بيٹوں کے والد رومنی نے اپنی تقرير ميں اپنی اہليہ کا خاص طور پر ذکر کيا۔

مٹ رومنی نے کہا کہ وہ روزگار کے 12 ملين نئے مواقع پيدا کرنا چاہتے ہيں: امريکہ کو ملازمتوں کی ضرورت ہے۔ ميرے پاس 12 ملين نئی ملازمتوں کا منصوبہ ہے۔‘‘ رومنی نے يہ بھی کہا کہ وہ امريکہ کا توانائی پر انحصار ختم کر ديں گے، تعليمی نظام ميں اصلاحات کريں گے، حکومت کا حجم کم کريں گے، نئے تجارتی معاہدے کريں گے، بجٹ کا خسارہ گھٹائيں گے اور رياستی قرضوں اور ٹيکس کو کم کريں گے۔

مٹ رومنی
مٹ رومنیتصویر: Reuters

رياست ميسے چوسيٹس سے آنے والی ايک 19 سالہ طالبہ نے کہا کہ يہ اقتصادی مشکلات کا معاملہ ہے اور مٹ رومنی کو ايک کاروباری شخص کی حيثيت سے اس ميدان ميں تجربہ حاصل ہے۔ اس نے کہا کہ اسے سب سے زيادہ يہ بات پسند آئی کہ رومنی نے ملازمتيں پيدا کرنے اور رياستی قرضے کم کرنے کا وعدہ کيا ہے۔

مٹ رومنی کو ہالی وڈ کی ممتاز شخصيتوں کی طرف سے بھی مدد ملی اور مشہور اداکار کلنٹ ايسٹ وڈ بھی ان کے جلسے ميں موجود تھے۔ آسکر ايوارڈ يافتہ جان ووئٹ نے کہا کہ رومنی کی جيت ہوگی: ’’کيونکہ وہ ديانتدار آدمی ہيں جو سچائی کی تڑپ رکھتا ہے اور کيونکہ وہ امريکہ کو دوبارہ پہلے جيسا بنانا چاہتے ہيں اور يہی سب سے زيادہ اہم ہے۔‘‘

کلنٹ ايسٹ وڈ
کلنٹ ايسٹ وڈتصویر: Reuters

رياست آيووا سے آنے والی ايک خاتون نے کہا کہ رومنی کے پاس نئے نظريات ہيں اور نئی اقتصادی پاليسی ہے اور لوگ دوبارہ امريکی عظمت کے خواب کی طرف واپسی چاہتے ہيں۔

اگلے ہفتے صدر اوباما نارتھ کيرولائنا ميں باضابطہ طور پر اپنی ڈيموکريٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی اميدوار کے بطور نامزدگی قبول کريں گے۔ امريکی صدارتی انتخاب کا گرما گرم مرحلہ شروع ہو گيا ہے۔

C.Bergmann,sas/R.Mudge,km