1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موسیقی کے رسیہ، عالمی میلے کے لئے بےچینی سے منتظر

4 اپریل 2010

جرمنی کے پڑوسی ملک آسٹریا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی ورلڈ میوزک فیسٹیول کی تیاریاں ابھی سے عروج پر ہیں۔ آئندہ ماہ 4 روز تک ’اِنسبروک‘ میں 10 ہزار سے زائد شائقین کے اس انمول موقع سے محضوض ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/Mmpv
تصویر: pa / dpa

13 تا 16 مئی تک جاری رہنے والے اس عالمی موسیقی میلے میں دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے سازندے حصہ لیں گے۔ 300 آکارڈین آرکیسٹرا کے سازوں کی گونج سنائی دے گی 4 روز تک Innsbruck میں جہاں اس بار 10 ہزار سے زائد شائقین کے اس انمول موقع سے محضوض ہونے کی توقع کی جا رہی ہےInnsbruck کے کانگریس ہال میں مختلف عمروں کے گروپوں میں بٹے ہوئے موسیقاروں کا ایک عالمی مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔

Europa-Brücke Innsbruck
یورپ کا ثقافتی پُل Innsbruckتصویر: picture-alliance/dpa

ورلڈ میوزک فیسٹیول کا انعقاد 10 ویں بار ہو رہا ہے۔ جرمنی کے پوسٹ یا ڈاک کے ادارے نے اس بار کے عالمی موسیقی میلے کی مناسبت سے خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے ہیں۔ اس اسٹیمپ پر Innsbruck کے مسحور کن قدرتی مناظر، اس کے کوہستانی علاقوں کے ایمیجز چھاپے گئے ہیں۔ 1983 سے ورلڈ میوزک فیسٹیول کا انعقاد ہر تین سال پر Innsbruck میں ہوا کرتا ہے۔

Paavo Järvi Dirigent des Beethoven Sinfonienzyklus
موسیقی مختلف ثقافتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کا بہترین ذریعہتصویر: Barbara Frommann

اس عالمی موسیقی میلے کی 27 سالہ تاریخ کے دوران یورپ کے بہت سے دیگر شہروں کی انتظامیہ نے کوشش کی کہ یہ میلہ ان کے شہروں میں ان کے ہارمونیکا کے زیر اہتمام بھی کبھی منعقد ہو سکے تاہم جرمنی کو اس سلسلے میں ہمیشہ سبقت حاصل رہی۔ اب تک اس بڑے موسیقی میلے کی مہتمم ہمیشہ جرمنی کے فل ہارمونیکا کی فیڈریشن رہی ہے۔

رپورٹ کشور مصطفیٰ

ادارت عاطف توقیر