موزمبیق کے سب سے بڑے وائلڈ لائف پارک میں جنگلی حیات کو غیر قانونی شکار کا سامنا ہے۔ یہ ملک میں جاری تنازعے کے سبب پیدا ہونے والے ان مسائل میں سے ایک ہے جس نے نہ صرف سیاحت کو متاثر کیا ہے بلکہ بہت سے افراد کو آمدنی کے دیگر ذرائع تلاش کرنے پر بھی مجبور کیا ہے۔ پارک میں جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے اب چھ خواتین رینجرز کو بھی رکھا گیا ہے۔