1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملبورن ٹیسٹ: پاکستان کے لئے فتح کا ٹارگٹ 422 رنز

29 دسمبر 2009

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ملبورن میں جاری موجودہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں منگل کو کھیل کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا کر ختم کر دی۔

https://p.dw.com/p/LFvB
پہلی اننگز میں 45 رنز بنانے والے پاکستانی اوپنر سلمان بٹتصویر: AP

یوں پاکستان کو جیتنے کے لئے 422 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز کی خاص بات اوپنر واٹسن کا شاندار کھیل تھا جنہوں نے 120 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر نے 24 اوورز میں 79 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم نے فتح کے لئے بہت بڑے ٹارگٹ کی وجہ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز قدرے محتاط انداز میں کیا۔ لیکن پہلی وکٹ کی شراکت میں صرف 18 رنز بنائے جا سکے۔ اننگز کے ساتویں اوور میں عمران فرحت بولنگر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 454 رنز بنا کر کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں پوری ٹیم 258 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

منگل کی سہ پہر، چوتھے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنائے تھے اور سلمان بٹ 18 اور فیصل اقبال سات رنز پر کھیل رہے تھے۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: ندیم گِل