1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معروف فٹ بالر کاکا رئیل میڈرڈ کی ٹیم شامل

9 جون 2009

انیس سالہ برازیلیئن کھلاڑی اے سی میلان ٹیم سے رئیل میڈرڈ کی ٹیم میں منتقل ہو گئے ہیں۔ فٹبال کی تاریخ میں، 2001 میں رئیل میڈرر کے لئے خریدے گئے معروف فرانسیسی کھلاڑی زیڈان کے بعد کاکا سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔

https://p.dw.com/p/I6Sx
کاکا رئیل میڈرڈ کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

26 سالہ کاکا کو اے سی میلان سے خریدنے کے لئے رئیل میڈرڈ کو 67.5 ملین یورو ادا کرنے پڑے۔ میلان ٹیم نے اپنے بینک اکاؤنٹس میں بہتری کے لئے کاکا کو بیچا ہے۔

منگل کے روز اس فیصلے کے بعد اسپین میں اس حوالے سے کافی خوشی پائی جاتی ہے۔ کاکا اس سے قبل اٹلی کے کلب اے سی میلان کے لئے کھیل رہے تھے۔ کاکا کسی بھی ٹیم کے خلاف گول کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خطرناک ترین کھلاری سمجھے جاتے ہیں۔

Fußball Brasilien Spieler Alexandre Pato
Pato بھی چیلسی کے کوچ Carlo Ancelotti سے گفت و شنید میں مصروف ہیںتصویر: AP

اس فیصلے کے بعد کاکا ہر سیزن میں تقریبا نو ملین یورو کمایں گے جس کے بعد انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضے کے عوض کھیلنے والا پلئیر ہونے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ تاہم اس فیصلے کے بعد ان خدشات نے بھی جنم لیا ہے کہ کاکا کے جانے کے بعد اٹلی کے وزیراعظم Silvio Berlusconi کا کلب اے سی میلان اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے۔ کاکا نے ریئل میڈرر کے ساتھ چھ سال کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی آخری تاریخ کو رئیل میڈرڈ کلب کاکا کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کاکا کے ٹیم کو جوائن کرنے کے بعدرئیل میڈرر ایک بڑی اشتہاری مہم بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں کاکا کی تصاویر والی شرٹس اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

کاکا کی رئیل میڈرڈ میں شمولیت کو آج منگل کے روز اسپین کے تقریبا تمام بڑے اخباروں نے شہہ سرخی میں پیش کیا۔ اخبارات میں لکھا گیا ہے کہ رئیل میڈرڈ کے نئے صدر کے اس فیصلے نے اسپینش لیگا کی عزت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اے سی میلان کلب کے ایک اور معروف کھلاڑی Alexandre Pato کے بھی کلب چھوڑنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم میلان کا کہنا ہے کہ Pato کو بیچنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وہ اسی کلب ہی میں رہیں گے۔ دوسری جانب یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ Pato چیلسی کے کوچ Carlo Ancelotti سے گفت و شنید میں مصروف ہیں اور جلد ہی وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔

پاتو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ Carlo Ancelotti ایک غیر معمولی انسان ہیں اور وہ ان سے گفتگو کریں گے۔

رپورٹ عاطف توقیر

ادارت گوہر نذیر گیلانی