1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرف وعدے کے مطابق ، وردی اتاردیں،بش

6 نومبر 2007

امریکی صدر نے پرویز مشرف سے ایمرجنسی کو جلد از جلد ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وعدے کے مطابق وردی اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGL
تصویر: AP

ا مریکی صدر جارج بش نے پاکستان کے بحران کے بارے میں پہلی مرتبہ اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مشرف سے ایمرجنسی ختم کرنے‘ وقت پر کرانے مطابق انتخابات کرانے‘ اور آرمی چیف کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیاہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ پاکستان میں آئین کے مطابق انتخابات وقت کے مطابق ہونگے۔ اور جمہوریت بحال ہو گی۔ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ پاکستان میں نافذ کی گئی ایمرجنسی پر اپنی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

امریکہ نے پاکستان کی وزرات اطلاعات سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز پر عائد پابندی ختم کی جائے کیونکہ یہ پابندی پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ پاکستانی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں آزادی صحافت کے ظمن میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہو جائیں گی۔

انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے پاکستان میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیا۔ ایمنسٹی نے امریکہ سے یہ امر یقینی بننے کا مطالبہ کیا ، اس کے فراہم کردہ ہتھیار ، ایمرجنسی کے خلاف پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف استعمال نہ کئے جائیں۔

دولت مشترکہ کے وزراء12 نومبر کو لندن میں ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں ، دولت مشترکہ میں پاکستان کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ دولت مشترکہ کی تنظیم برائے ا نسانی حقوق نے جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث ، پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔