1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرف مستعفی ،زیادہ اچھلنے کودنے کی ضرورت نہیں ہے: عاصمہ جہانگیر

18 اگست 2008

معروف قانون دان اور پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن کی چیئر پرسن عاصہ جہانگیر نے کہا کہ مشرف پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کر رخصت ہوئے ہیں اس لئے خوشی منانے کے بجائے حالات کی درستی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

https://p.dw.com/p/F0Et
تصویر: picture-alliance/ dpa

ڈوئچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ بہر بڑا ریلیف ہے تاہم پھر بھی پاکستان اس وقت بحرانوں سے بھرا پڑا ہے اس لئے ہمیں اپنی توجہ اس جانب مبذول کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے ادارے مکمل ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہے اس لئے موجودہ صورتحال کو صحیح سطور پر لانے کے لئے تمام عوام اور سیاسی نمائندوں کو یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عدلیہ کی بحالی پر انہوں نے کہا کہ اب امید کی جا سکتی ہے کہ معزول جج بحال ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر یوں نہ ہو سکا تو پاکستان سے انصاف کا نام تک اٹھ جائے گا۔