1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسلم دنیا کااہم ترین تہوار: عید الفطر

30 ستمبر 2008

زمضان الکریم کے روزے رکھنے کے بعد مسلمان انتہائی مسرت کے ساتھ مذہبی تہوار عید الفطر مناتے ہیں جو بلا شبہ مسلمانوں کا جوش و خروش سے بھرا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/FRH9
ساری دنیا کے مسلمانوں کی طرح ترکی میں بھی عید کے دِن غبارے اور پھول بڑے شوق سے خریدتے ہیں۔تصویر: AP

اسلامی تقویم یا کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک اگر مسلمانوں میں انتہائی متبرک خیال کیا جاتا ہے تو دسویں اسلامی مہینے شوال المکرم کی پہلی تاریخ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لئے انتہائی پُر مسرت خیال کیا جاتا ہے۔ عید کا خصوصیت سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ ساری مسلم ورلڈ میں اِس ایک دِن کی مناسبت سے خاصی گہما گہمی محسوس کی جاتی ہے۔

Jama Masjid Moschee
جامعہ مسجد نئی دہلی میں عید کی نمازتصویر: AP

سعودی عرب، یمن، لبنان، فلسطینی علاقوں لیبیا اور اردن میں آج منگل کا عید اُلفطر منائی جا رہی ہے۔ اِس کا اعلان وہاں کی رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے کردیا گیا ہے جس کے مطابق رمضان مہینہ ختم ہو گیا ہے۔ اِسی طرح فلپائن اور یورپ میں بھی آج منگل کو ہی عید منائی جا رہی ہے۔ خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت وغیرہ میں بھی عید کا تہوار آج منایا جا رہا ہے۔ اُردن میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا مگر سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی کے طور پر عید الفطر منگل منائی جائے گی۔

Basar in der Altstadt von Damaskus, Syrien
شام کے دارالحکومت دمشق کے قدیمی شہر میں مٹھائٍوں کی دکانتصویر: AP

سعودی عرب میں عید کی مناسبت سے سب سے زیادہ چھٹیاں دی جاتی ہیں۔سعودی حکومت کے تمام ادارے اور دوسرے مراکز بشمول سکولوں اور کالجوں کے وہ اب چھ اکتوبر کو کُھلیں گے۔

یہاں جرمنی میں بھی عید الفطر آج منگل کی مسلم برادری منا رہی ہے۔ تمام بڑے شہروں کی مساجد میں بھی عید کی نماز کا اہتمام ہے۔ جرمنی کی بڑی مسلم اقلیت ترک آبادی کے ہاں مختلف شہروں میں خاصی چہل پہل چاند رات کو ہی شرع ہو گئی تھی۔

Symbolbild Religion Moschee und Kirche
جرمن شہر من ہائیم میں سلطان سلیم مسجد کا مینار اور ایک گرجا گھر کا کلستصویر: Fotomontage/AP/DW

لبنان میں سنی عقیدے کے مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔ وہ شیعہ جو شیخ محمد حسین فضل اُللہ کے تابع ہیں وہ بھی سنیوں کے ساتھ آج منگل کو ہی عید منائیں گے۔ البتہ حزب اُللہ کے شیعہ اپنے مسلک کے اعتبار سے ایران کی جانب جھکاؤ رکھتے ہیں وہ امکاناً بُدھ کو عید منا سکتے ہیں کیونکہ اُن کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آ یا ہے۔

مصر کے مفتی کے اعلان کے مطابق عید الفطر کا تہوار کل بُدھ کو منایا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر کیا۔

BdT Pakistan Ramadan vorbei Eid Hände mit Henna
عید سے ایک رات قبل یعنی چاند رات کو مہندی لگانا نوجوان لڑکیوں کا من پسند کام قراردیا جا سکتا ہے۔تصویر: AP

عید الفطر کے موقع پر ترکی کے کرد باغیوں کی ورکرز پارٹی نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو ہو گا اور وہی فیصلہ کرے گی کہ کل بُدھ کو عید ہو گی یا جمعرات کو۔ بھارت میں بھی عید بُدھ یا جمعرات کو ممکن ہے۔

Kind in Indien
بھارت پاکستان میں عید کا چاند دیکھنا بھی مسلمانوں میں انتہائی ذوق و شوق کا عمل ہے۔ بھارت میں ایک نھنا مسلمان عید کا چاند ڈھونڈتا ہوا۔تصویر: AP

پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے تین جھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے چار چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے۔ اِس بار شمال مغربی سرحدی صوبے میں پیدا شدہ صورت حال اور میریٹ ہوٹل بم دھماکے سے ملک کی مجموعی صورت حال بوجھل اور خودکُش بم حملوں کی افواہوں کی وجہ رونقیں ماند دکھائی دیتی ہیں۔

اِس مرتبہ اسرائیل میں یہودیوں کے سول سال کی ابتدا بھی عید الفطر کے دن یعنی یکم شوال المکرم سے شروع ہو رہی ہے۔ اسرائیل کے نئے سال کو Rosh Hashana کہا جاتا ہے۔ یہودی اور مسلمان قمری تقویم کے حامل مذاہب ہیں۔ بھارت میں بھی درگا پوجا آج منگل سے شروع ہو گئی ہے۔