1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماں اور بیٹے کو ان ہی کے کتے نے ہلاک کر دیا

4 اپریل 2018

جرمنی میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو انہی کے پالتو کتے نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ  بدھ کو جرمنی کے شہر ہنوور میں پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/2vSLw
Tieren Hunderassen
تصویر: picture-alliance/PIXSELL/D. Urukalovic

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ایک 52 سالہ جرمن خاتون اور اس کے 27 سالہ بیٹے پر ان ہی کے پالتو کتے نے حملہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ،’’ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ یہ دونوں کتے کے حملے سے ہلاک ہوئے تھے۔‘‘ اس خاتون کی 25 سالہ بیٹی جب اپنے گھر والوں سے رابطہ نہ کر پائی تو اس نے مقامی انتطامیہ کو اطلاع دی۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے،’’ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس طرح یہ واقعہ پیش آیا۔‘‘ فورینزک ماہرین اب ان افراد کے ہلاک ہونے کی تفتیش کریں گے۔

ب ج/ ع ا، ڈی پی اے