1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مائیکروسافٹ کا ایکس باکس ون، ویڈیو گیم سے بہت آگے

Afsar Awan22 مئی 2013

معروف کمپیوٹر ساز ادارے مائیکروسافٹ نے منگل 21 مئی کو اپنا نیا گیمنگ کنسول ایک باکس ون متعارف کرایا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اسے انٹرٹینمنٹ حب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گیمز سے کہیں آگے کی تفریحی سہولیات لیے ہوئے ہے۔

https://p.dw.com/p/18cGi
تصویر: Reuters

مائیکروسافٹ کے انٹرایکٹیو انٹرٹینمنٹ بزنس کے سربراہ ڈون میٹرک Don Mattrick نے معروف ایکس باکس نامی گیمنگ کنسول کا نیا ورژن متعارف کراتے ہوئے کہنا تھا، ’’آج کے دن ہم آپ کو نئے دور کے لِوِنگ روم یا نشست گاہ کے وسط میں لے جا رہے ہیں۔‘‘

ایکس باک ون کے ذریعے آپ گیمز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی وژن پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں، انٹرنیٹ براؤزنگ بھی کر سکتے ہیں اور اسکائپ کے ذریعے ویڈیو کالنگ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں
ایکس باک ون کے ذریعے آپ گیمز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی وژن پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں، انٹرنیٹ براؤزنگ بھی کر سکتے ہیں اور اسکائپ کے ذریعے ویڈیو کالنگ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیںتصویر: Reuters

ایکس باک کے جدید بنائے گئے ہارڈ ویئر کے ساتھ ساتھ اس میں ایسا سافٹ ویئر بھی استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے گیمز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے ٹیلی وژن پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں، انٹرنیٹ براؤزنگ بھی کر سکتے ہیں اور مائیکروسافٹ ہی کی سروس اسکائپ کے ذریعے اپنے دوستوں کے ساتھ گروپ ویڈیو کالنگ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس کنسول میں کائنیٹک موشن اور ساؤنڈ سنسرز بھی لگے ہوئے ہیں جن کے باعث یہ نہ صرف یوزرز یا استعمال کرنے والوں کو پہنچان سکتا ہے بلکہ عام زبان میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے علاوہ آپ کی نبض کی رفتار بھی بتا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ انٹرٹینمنٹ یونٹ کے ایگزیکٹیو یوسف مہدی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’یہ مستقبل کی گیمز، انٹرٹینمنٹ اور اسمارٹ ٹیلی وژن کی نیو جنریشن کی ابتداء ہے۔‘‘

نینٹینڈو اب تک اپنے Wii کنسول کے قریب 100 ملین یونٹس فروخت کر چکا ہے
نینٹینڈو اب تک اپنے Wii کنسول کے قریب 100 ملین یونٹس فروخت کر چکا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

ڈون میٹرک کے مطابق یہ گیمنگ کنسول رواں برس کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس کی قیمت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

مائیکروسافٹ نے اپنا ایکس باکس 360 کنسول 2005ء کے آخر میں مارکیٹ کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک اس کے 77 ملین کنسول فروخت ہو چکے ہیں۔ مائیکروسافٹ کی حریف کمپنی سونی کی جانب سے پلے اسٹیشن تھری کنسول 2006ء میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اس کے بھی اب تک قریب اتنے ہی یونٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف نینٹینڈو اب تک اپنے Wii کنسول کے قریب 100 ملین یونٹس فروخت کر چکا ہے۔ 2006ء میں متعارف کرایا جانے والا یہ کنسول اپنے موشن سنسنگ کنٹرولز کی وجہ سے انتہائی مقبول ہوا تھا۔

aba/km (AFP)