1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لندن جانے والی فلائٹ سے 20 کلو ہیروئن برآمد

William Yang/ بینش جاوید RT
22 مئی 2017

پاکستانی حکام نے ملک کی قومی ایئرلائن کی لندن جانے والی پرواز سے بیس کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ہیروئن اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی تلاشی کے دوران برآمد ہوئی۔

https://p.dw.com/p/2dOHG
Pakistan International Airline PIA
تصویر: Reuters/F. Mahmood

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ برس اگست سے لے کر اب تک پی آئی اے کی مختلف پروازوں سے تین بار ہیروئن برآمد ہو چکی ہے۔ ان میں گزشتہ ہفتے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ایک فلائٹ سے برآمد ہونے والی ہیروئن بھی شامل ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان مشہود تاجور کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حکام نے آج پیر 22 مئی کو چار مختلف جہازوں کی تلاشی کا منصوبہ بنایا تھا، ’’ایک ہوائی جہاز سے، جس نے فلائٹ PK786 کے نام سے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونا تھا، 20 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔‘‘

تاجور کے مطابق تلاشی کے بعد جہاز کو پرواز کی اجازت دے دی گئی جب کہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں پاکستانی حکام نے سعودی جانے والی پی آئی اے ہی کی ایک پرواز سے 16.7 کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی۔

Pakistan Fluggesellschaft PIA Premier
پاکستان کی قومی ایئرلائن کمپنی کافی عرصے میں نقصان میں چل رہی ہے اور اسے منافع بخش بنانے کی کوششیں جاری ہیںتصویر: PIA

پیر 15 مئی کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا تھا کہ انہوں نے پاکستان سے آنے والے جہاز کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کی تھی۔ تاہم اس کی درست مقدار نہیں بتائی گئی تھی۔ لندن حکام کے مطابق اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی تاہم تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ، ’’ہمیں اس تحقیقات کے نتیجے میں بین الاقوامی عنصر سامنے آنے کی توقع ہے۔‘‘

پی آئی اے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ایک ہوائی جہاز کی لندن میں تلاشی لی گئی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں جہاز سے منشیات برآمد کرنے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن کمپنی کافی عرصے میں نقصان میں چل رہی ہے اور اسے منافع بخش بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیے: پی آئی اے کی پریمیئر سروس (پکچر گیلری)