1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لالچ یا امید؟ ماں کی لاش فریزر میں کیوں رکھی؟

6 اپریل 2018

بھارت میں پولیس نے ایک 46 سالہ آدمی کو اپنی ماں کی لاش کو تین سال تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2vbRX
Mali Dambas Kühlschrank
تصویر: DW

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نیل آنجن کا کہنا ہے کہ سوبھابراتا ماجاومدار نامی ایک شخص کو جمعرات کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس شخص نے اپنی والدہ کی لاش کو ایک بڑے فریزر میں تین سال سے رکھا ہوا تھا تا کہ وہ اپنی والدہ کی ماہانہ پینشن حاصل کرتا رہے۔

کیا بھارت صحافیوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟

بھارت میں پہلی مرتبہ گائے کے ’شدت پسند محافظوں‘ کو سزا

گھوڑا کیوں خریدا، بھارت میں دلت کا قتل

 پولیس افسر کے مطابق اس شخص کی والدہ 81 سال کی عمر میں تین سال قبل انتقال  کر گئی تھیں اور ان کا یہ بیٹا ان سالوں کے دوران  ہر ماہ لگ بھگ تیس ہزار کی پینشن وصول کرتا رہا۔ پولیس افسر  نیل آنجن  کا مزید کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنی والدہ کی لاش اس لیے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی کیوں کہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ وہ اپنی ماں کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات ماجاومدار کے نوے سالہ والد سے بھی کیں لیکن  ضعیف ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا۔