1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیٹل اور ماریہ رِیش سال کے بہترین مرد اور خاتون کھلاڑی

20 دسمبر 2010

فارمولا ون چیمپیئن سباستیان فیٹل اور سکیینگ میں دو مرتبہ اولمپک چیمپیئن ماریہ رِیش کو سال 2010ء کے لیے جرمنی کے بہترین مرد اور خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/Qg4x
سکیینگ میں دو مرتبہ اولمپک چیمپیئن ماریہ رِیشتصویر: AP

سباستیان فیٹل فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کم عمر چیمپیئن ہیں۔ رواں برس ابوظہبی میں ہونے والی فائنل ریس میں فیٹل نے انتہائی ڈرامائی انداز میں یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔ سباستیان فیٹل مائیکل شوماخر کے بعد فارمولا ون کے دوسرے ایسےچیمپیئن ہیں، جنہیں سال کا بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔

ریڈبُل کے ڈرائیور فیٹل کو اس اعزاز کے لیے 4288 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر پر ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی ٹیمو بول رہے۔ بیرن ہارڈ لانگر کے بعد جرمنی کی طرف سے دوسری مرتبہ گولف میں کامیابی حاصل کرنے والے مارٹن کیمر کے حصے میں سال کا تیسرا بہترین مرد کھلاڑی ہونے کا اعزاز آیا۔

sebastian Vettel formel 1
فارمولا ون چیمپیئن سباستیان فیٹلتصویر: AP

وینکوور میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں سلالوم سکیینگ کے علاوہ مشترکہ ٹیم ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ماریہ رِیش کو 3957 ووٹ ملے۔ 36 ووٹوں کے فرق کے ساتھ بیتھلون سٹار ماگدلینا نوئنر دوسرے نمبر پر رہیں۔ نوئنر سال 2007ء کے لیے بہترین خاتون کھلاڑی قرار پائی تھیں۔

رواں برس جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی جرمن فٹ بال ٹیم کے حصے میں سال کی ’بہترین ٹیم‘ کا اعزاز آیا۔ یہ نواں موقع ہے کہ جرمنی کی قومی ٹیم کو سال کی بہترین ٹیم قرار پائی ہے۔ کشتی رانی کی جرمن مردوں کی ٹیم دوسرے نمبر پر جبکہ آئس ہاکی کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

ان ایوارڈز کا اعلان اتوار کی شام جرمن شہر باڈن باڈن میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا۔ بہترین کھلاڑیوں کے چناؤ کے لیے قریب ڈیڑھ ہزار سپورٹس جرنلسٹس نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید