1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلپائن، بل بورڈ پر پورن ویڈیو کلپ نشر

21 مارچ 2018

فلپائن کے ایک مرکزی مالیاتی ضلع میں ایک الیکٹرانک بل بورڈ پر  ایک پورنو کلپ کے نشر کیے جانے کے بعد اسے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بل بورڈ کو ہیک کر لیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2ujGx
New York Werbung für Calvin Klein mit Kate Moss
تصویر: picture-alliance/Photoshot

جرمن خبررساں ادارے ڈی پی اےکے مطابق فلپائن کے شہر مکاتی کی مصروف ترین شاہرا پر واقع  ایک عمارت پر لگے ایک بل بورڈ کی اسکرین پر اچانک ایک جوڑے کا فحش کلپ نشر کردیا گیا تھا۔ مقامی اہلکاروں کے مطابق چند لمحوں بعد اس ویڈیو کو روک دیا گیا۔ تاہم اس غیر معمولی صورتحال کے دوران راہ چلتے لوگوں کی جانب سے اس بل بورڈ پر چلتی ویڈیو کی تصاویر بنا لیں، جسے انہوں نے بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کر دیا۔ 

Symbolbild Pornographie im Internet
تصویر: Fotolia/Denys Rudyi

بچوں کے فحش جنسی مواد والی ویب سائٹ کا پتہ کیسے چلایا گیا؟

جس کے موبائل میں فحش فلمیں ہوں گی پکڑا جائے گا

مکاتی شہر کی ناظم ابیگالی بینے نے اس بل بورڈ کے مالکان کو بل بورڈ  پر اشتہاری مواد نشر کرنے سے منع کر دیا۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو ابیگالی بینے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق  ’بل بورڈ سسٹم کو نامعلوم  افراد نے ہیک کر لیا تھا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تفتیش مکمل ہونے تک یہ بل بورڈ بند رہے گا‘۔

 

کیتھولک مسیحوں کی اکثریت  والے ملک فلپائن میں پورن فلموں پر مکمل پابندی ہے۔  فلپائن میں نشریاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی ویژن پروگرام اور فلموں میں فحاشی یا پھر تشدد پر مبنی ہر قسم کے مواد پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔