1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس: کیلے میں دو مہاجر گروپوں میں جھڑپیں، دس افراد زخمی

صائمہ حیدر
25 اپریل 2017

فرانس میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ساحلی شہر کیلے میں دو حریف مہاجر گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کیلے اب بھی برطانیہ جانے کے خواہشمند تارکینِ وطن کے لیے مرکزِ کشش بنا ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/2bte4
Oromos in Calais refugee Camp
گزشتہ سال اکتوبر میں کیلے کے مہاجر کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھاتصویر: DW/T.Waldyes

کیلے میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ  پیر اور منگل کی درمیانی شب جنگل کے نام سے مشہور کیلے کے مہاجر کیمپ کے قریب ایک صنعتی علاقے میں تارکینِ وطن کے دو گروپوں کے مابین لڑائی شروع ہوئی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں کیلے کے مہاجر کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ اس عارضی مہاجر کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین آباد تھے، جن میں سے زیادہ تر برطانیہ جانے کے خواہشمند تھے۔ فلاحی تنظیموں کے مطابق تاہم 400 کے لگ بھگ تارکینِ وطن اب بھی وہان قیام پذیر ہیں۔

 فرانسیسی سیکیورٹی حکام نے مداخلت کرتے ہوئے لڑائی میں ملوث مہاجرین کو الگ کرنے کی غرض سے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ لڑنے والے دونوں گروپوں میں زیادہ تر اریٹیریا اور ایتھوپیا کے پناہ گزین شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب نابالغ افراد کو مہاجرین کے لیے قائم کیے گئے استقبالیہ مراکز بھیج دیا گیا ہے۔

اس کیمپ میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن کو ملک بھر میں بنائے گئے مختلف استقبالیہ سینٹرز میں منتقل کیا گیا تھا۔  فرانسیسی حکام پہلے بھی اس کیمپ کو خالی کرانے کی متعدد کوششیں کر چکے تھے لیکن انہیں اس مقصد میں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

 اس کیمپ میں آباد زیادہ تر مہاجرین کا تعلق افغانستان اور افریقی ممالک سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق چھ تا آٹھ ہزار مہاجرین اور تارکین وطن نے اس کیمپ میں بسیرا کر لیا تھا۔