1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں گرمی کی تازہ لہر سے چالیس افراد ہلاک

26 جولائی 2006

فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے باعث کہ جس نے گزشتہ دو ہفتے سے یورپ بھر کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، تقریبا چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYKf
تصویر: ESA
تازہ ترین واقعے میں پیرس کے قریب Orly کے علاقے میں گرمی کے باعث ایک 90 سالہ عورت ہلاک ہو گئی ہے۔The Institute for Aged Health کے مطابق گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیاد ہ تر کا تعلق ادھیڑ عمر کے لوگوں سے ہے۔ فرانس میں بہت سے علاقوں کو گرمی کی وجہ سے خصوصی طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سن 2003 میں یورپ میں گرمی کی شدید لہرکے دوران بھی فرانس میں 15000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔