1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں حملہ ، کم ازکم ایک شخص ہلاک

23 مارچ 2018

فرانس کے جنوبی علاقے میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/2uqnb

خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی فرانس کے شہر کاکاسن میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنا لیا تاہم بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں انہیں آزاد کرا لیا گیا۔ تاہم ابھی تک ایک پولیس اہلکار اس سپر مارکیٹ میں موجود ہے۔

بلند آواز میں ’اللہ اکبر‘، فرانسیسی مسلم کو گولی مار دی گئی

فرانس: گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، چھ زخمی

پیرس میں پولیس پر حملے کی کوشش، حملہ آور ڈرائیور ہلاک

بی ایف ایم ٹی وی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تئیس مارچ بروز جمعہ جب اس حملہ آور نے کارروائی کی تو ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ چکے ہیں جبکہ کارروائی جاری ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

دوسری طرف ایل سی آئی ٹیلی وژن کی خبروں کے مطابق اس کارروائی میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملہ آور نے آٹھ افراد کو یرغمال بنایا تھا جبکہ اس نے ایک پولیس افسر کو گولی سے نشانہ بھی بنایا۔

بی ایف ایم ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملہ آور نے انتہا پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پیرس میں استغاثہ نے بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ اس حملہ آور کا تعلق داعش سے ہے۔ فرانس میں ماضی میں بھی ایسے دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے اس مغربی یورپی ملک میں سکیورٹٰ ہائی الرٹ ہے۔

ع ب / اا / روئٹرز