1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون موٹر ریس : ہسپانوی گراں پری

عابد حسین9 مئی 2009

دنیا میں فارمولا ون موٹر ریس کا جنون صرف ریس ٹریک کے باہر بیٹھے ہوئے افراد میں نہیں ہوتا بلکہ گھروں میں ٹی وی پر دیکھنے والے شائقین بھی ریس کے دوران انتہائی بے تابی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Hmgn
گزشتہ سال، ہسپانوی گراں پری کے فاتح Kimi Raikkonen گاڑی دوڑاتے ہوئےتصویر: AP

سالِ رواں کے دوران فارمولا ون موٹر ریس آسٹریلیا سے شروع ہو کر چین اور خلیجی صحراؤں سے گزرتی ہوئی اب یورپ پہنچ چکی ہے۔ سال کی پانچویں گراں پری کا سٹیج سج گیا ہے۔ ہسپانوی گراں پری ، موٹر ریس میں اپنی مخصوص دلکشی کی وجہ سے معروف ہے۔ اس ریس کا انعقاد کا اتوار، دس مئی کو ہوگا۔

Schumacher Saison 2003 Nürburgring Michael Schumacher
Kimi Raikkonen ، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے۔تصویر: AP

ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں لائی جانے والی تازہ تبدیلیوں کے بعد پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔ اگر ایک روز برطانوی ڈرائیور جنسن بٹن دوران پریکٹس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو دوسرے دِن فلپ میسا اپنی مہارت سے متاثر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہفتہ کو پول پوزیشن کے بعد طے ہو گا کہ اتوار کو کون سا ڈرائیور کس گاڑی پر سب سے آگے کھڑا ہو گا۔

گزشتہ چار فارمولا ون ریس کے دوران فراری سمیت کچھ اہم گاڑیوں کی پرفارمنس معیار سے انتہائی زیادہ کم دیکھنے میں آئی ہے۔ اِسی باعث دفاعی چیمپئن لوئیس ہملٹن ڈرائیور چیمپئن شپ میں ابھی تک بہت نیچے ہیں۔ یہی حال سابقہ نامی گرامی ٹاپ رینک ڈرائیوروں بشمول فلپ میسا اور آلانسو وغیرہ کا ہے۔ سردست برطانیہ کے جنسن بٹن ڈرائیور چیمپیئن شپ میں سر فہرست ہیں۔ وہ پہلی دو ریس کے فاتح ہیں۔

Formel 1 GP Brasilien Sebastian Vettel Sebastien Bourdais Sao Paulo
جرمن ڈرائیور سباسطیئن فیٹل اپنے مداحوں کے درمیانتصویر: picture-alliance/dpa

ہسپانوی گراں پری کے لئے ٹریک بارسیلونا شہر میں واقع ہے۔ گزشتہ سال یہاں Kimi Raikkonen نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہسپانوی گراں پری کے لئے ٹریک کتولونیا ٹریک یا بارسیلونا ٹریک بھی کہلاتا ہے۔ اِس کی کُل لمبائی پونے پانچ کلو میٹر کے قریب ہے اور ریس کے دوران چھیاسٹھ چکر مکمل کرنےہوتے ہیں۔ اِس طرح ڈرائیوروں کو تین سو چار کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کرنے کا ہدف عبور کرنا ہوتا ہے۔ اِس ٹریک کی تعمیر سن اُنیس سو اکانوے میں مکمل کی گئی تھی۔ ٹریک خاصا دلچسپ ہے۔ تنگ موڑوں کے علاوہ سیدھا راستہ بھی ہے تا کہ ڈرائیور اپنی گاڑی کو زیاندہ سے زیادہ سپیڈ دے سکیں۔ ہسپانوی گراں پری ٹریک کے ہر چکر کو مکمل کرنے میں ہر ڈرائیور کو سولہ مختلف النوعیٹ موڑ کاٹنے ہوتے ہیں۔

دو ہفتوں بعد یعنی چوبیس مئی کو فارمولا ون کار ریس کی سب دلکش ریس شیڈیول ہے۔ یہ ریس خوبصورت یورپی ملک مناکو کے شہر میں ہوتی ہے۔ مناکو میں شیڈیول ریس کو دیکھنے کے لئے شائقین دور دور سے آتے ہیں۔ مناکو ایک چھوٹا سا یورپی ملک ہے جس کے ساحلوں کو بحیرہ روم کی موجیں ٹکراتی ہیں۔ اِس کو تین اطراف سے فرانس نے گھیر رکھا ہے۔