1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون: مرسیڈیز نے براؤن ٹیم کے اکثریتی حصص حاصل کر لئے

16 نومبر 2009

سن دو ہزار نو کے فارمولا ون سیزن کو ختم ہوئے دو ہفتے گزرے ہیں کہ اب اگلے برس کے لئے ٹیموں کی تشکیل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مرسیڈیز کار ساز ادارے نے گزشتہ سال کی چیمپیئن ٹیم براؤن کو خرید لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/KYV4
اگلےفارمولا ون سیزن میں مرسیڈیز ایک نئی ٹیم کے ساتھ ٹریک پر اترے گیتصویر: AP

جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز نے فارمولا ون رکار ریس مقابلوں میں میک لارن کے ساتھ اپنی شراکت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا کہ اگلےفارمولا ون سیزن میں مرسیڈیز گراں پری ٹیم ٹریک پر اترے گی۔

دوسری جانب رواں سال کی عالمی چیمپیئن فارمولا ون کار ریسنگ ٹیم براؤن گراں پری نے بھی ملکیت تبدیل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ براؤن گاڑی پر ہی برطانوی ڈرائیور جینسن بٹن نے سن دو ہزار نو کی ڈرائیور چیمپیئن شپ جیتی ہے۔ مرسیڈیز کار ساز ادارہ ابو ظہبی کی سرمایہ کار کمپنی آبار انوسٹمنٹ کے تعاون سے راس براؤن کی ٹیم کے پچھتر فی صد سے زائد حصص خریدے گا۔ ڈائیملر کے چیرمین ڈِیٹر سَیچےنے اِس نئی ٹیم کو Silver Arrow works Team سے تعبیر کیا گیا ہے۔

Jenson Button Formel 1 Weltmeister 2009
براؤن گاڑی پر ہی برطانوی ڈرائیور جینسن بٹن نے سن دو ہزار نو کی ڈرائیور چیمپیئن شپ جیتی ہےتصویر: AP

مرسیڈیز اور میک لارن کے درمیان بظاہر سمجھوتہ اپنی منزل کو پہنچ گیا ہے لیکن دونوں ادارے فارمولا ون مقابلوں میں استعمال میں لائی جانے والی موٹر کاروں کے انجن کو مزید بہتر کرنے کے سلسلے میں اگلے سال بھی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اِس کے علاوہ میک لارن اگلے چھ سالوں تک فارمولا ون مقابلوں میں مرسیڈیز انجن کا استعمال بھی جاری رکھے گی۔

مرسیڈیز اور میک لارن کے درمیان تعاون جاری رکھنے کا معاہدہ سن 2010 سے شروع ہوکر 2015 تک جاری رہے گا۔ میک لارن انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروباری تعاون کا سلسلہ اِن چھ سالوں سے آگے بھی جا سکتا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ سن 2009 میں براؤن گاڑی کو مرسیڈیز نے انجن بیچے تھے اور اُن کے استعمال سے بران گاڑی نے کنسٹرکشن چیمپیئن شپ اور ڈرائیور چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈائیملر کے چیرمین ڈِیٹر سَیچےکا کہنا ہے کہ سن 2011 تک مرسیڈیز ادارہ میک لارن فارمولا ون ٹیم میں سے اپنے چالیس فی صد حصص کو چھوڑ دے گا۔

Formel 1 - GP Japan - Jenson Button Flash-Galerie
سن 2009 میں براؤن گاڑی کو مرسیڈیز نے انجن بیچے تھےتصویر: dpa

مرسیڈیز کے موٹر سپورٹ ڈائریکٹر نوربیرٹ ہاؤگ کا کہنا ہے کہ تمام معاملات میک لارن اور ڈائیملر کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کر لئے گئے ہیں۔ مرسیڈیز کی گراں پری ٹیم کے ڈرائیور کون ہوں گے، یہ ایک سوال ہے جو ابھی حل طلب ہے۔ نوربیرٹ ہاؤگ کے خیال میں یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور اِس کو دھیان سے آگے بڑھایا جائے گا۔ فارمولا ون کے مبصرین کو گمان ہے کہ مرسیڈیز ٹیم میں جرمن ڈرائیوروں کو شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔ اس صورت میں نِک ہائیڈ فیلڈ اور نیکو روزبیرگ کے امکانات زیادہ ہیں۔ نیکو روزبیرگ مرسیڈیز ٹیم کےلئے نمبر ون امیدوار قرار دیئے جا رہے ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ دیگر کچھ ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، جن میں ہائیڈ فیلڈ اہم ہیں۔ ابھی ان دونوں ڈرائیوروں کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اِس کے علاوہ براؤن فارمولا ون ٹیم کے پرنسپل افسر راس براؤن کو اِسی عہدے پرمرسیڈیز ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

براؤن گاڑی پر ڈرائیور چیمپیئن شپ جیتنے والے جینسن بٹن نے میک لارن گاڑی کے دفتر کا دورہ گزشتہ دنوں کیا قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ براؤن گاڑی کی جگہ کسی اور ٹیم میں شامل ہونے والے ہیں، امکاناً وہ میک لارن کے دفتر بھی کسی معاہدہ پر دستخط کرنے ہی پہنچے تھے۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوئی تو ایسی صورت میں وہ لوئیس ہملٹن کے ساتھ اگلے سال فارمولا ون ٹریک پر اتریں گے۔

دریں اثنا ڈایئملر کارپوریٹ ورکس کونسل کے چیرمین ایرک کلیم نے ادارے کی نئی پیش رفت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک موقع تھا کہ مرسیڈیز کار ساز ادارہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کی اہلیت بڑھا سکتا تھا۔ ایرک کلیم نے ادارے کی نئی سرگرمی کو مہم جوئی سے تعبیر کیا ہے۔

رپورٹ : عابد حسین

ادارت : عاطف توقیر