1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عورتوں کا عالمی دن

8 مارچ 2007

آج دنیا بھر میں عورتوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ محنت کی جاری کردہ امسالہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس سال پہلے کے مقابلے میں پیشہ ورانہ عورتوں کی تعداد میں ایک سو ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYHM
تصویر: AP

خواتین کی بڑی تعداد اب بھی کم تنخواہوں والی ملازمتوں پر مجبور ہے اور اس وجہ سے عورتوں کو اپنی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے مواقع نہیں مل پاتے۔ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے مزدور طبقوں میں اکثریت اب بھی عورتوں کی ہے۔عالمی ادارہ محنت کے مطابق اگر ایسی خواتین اور ان کے زیر کفالت گھرانوں کو بہتر اقتصادی مواقع فراہم کرکے غربت کے چنگل سے نکلنے کی راہ نہ دکھائی گئی تو ان کی آئندہ نسلیں بھی غربت سے آزاد نہیں ہو سکیں گی۔