1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عظیم ترین سائنسی ایجاد کون سی؟

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی12 جون 2009

لندن کا سائنس میوزیم انسانی تاریخ کی دس عظیم ترین ایجادات کی نمائش کر رہا ہے۔ چھبیس جون سے شروع ہونے والی اس نمائش میں لوگ اپنی پسندیدہ ترین ایجاد کے لئے ووٹ دیں گے۔

https://p.dw.com/p/I7mL
سن اُنیس سو بارہ میں جرمنی میں تیار کیا جانے والا تاریخی سٹیم انجنتصویر: AP
BdT Satelitenkollision
آج کی سیٹیلائٹ دنیاجرمن وی ٹو راکٹ انجن کی مرہونِ منّت ہےتصویر: AP

برطانوی دارالحکومت کا یہ عجائب گھر چھبیس جون سے اپنی 100 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے۔ دس عظیم ترین ایجادات کی نمائش اِنہی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پہلے لوگ دَس منتخب بڑی ایجادات میں سے اپنی پسندیدہ ترین ایجاد کے حق میں ووٹ ڈالیں گے اور پھر کسی ایک ایجاد کو انسانی تاریخ کی عظیم ترین ایجاد قرار دیا جائے گا۔

لندن کے سائنس میوزیم نے جن دس ایجادات کو نمائش میں شامل کیا ہے وہ یہ ہیں: اسٹیم انجن، ایکس رے مشین، الیکٹرک ٹیلیگراف، ڈی این اے کا ڈبل ہیلکس، اسٹیفنسن کی راکٹ ٹرین، اپولو دس کا راکٹ کیپسول، ماڈل ٹی فورڈ کار اور پہلا ایس کمپیوٹر۔ ان ایجادات میں جرمنی کا وی ٹو راکٹ انجن اور پینسلین دوا بھی شامل ہیں۔

Sir Alexander Fleming, Erfinder des Penicillin
اسکاٹ لینڈ کے سر ایلکزینڈر فلیمنگ نے پینسلین کا مولڈ ایجاد کیا تھاتصویر: AP

میوزیم کی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے ایجادات کا انتخاب ایجادات کی انسانی تاریخ میں اہمیت اور آج کی زندگی پر ان کے اثرات کے حوالے سے کیا ہے۔

بعض افراد کے خیال میں جرمنی کا وی ٹو راکٹ انجن انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ایجاد ہے۔ ان افراد کے مطابق اس ایجاد کے ذریعے خلاء کا سفر ممکن ہوا اور آج کی سیٹیلائٹ دنیا بھی اسی ایجاد کی مرہونِ منّت ہے، جس کے ذریعے کمیونیکیشن کا موجودہ نظام ممکن ہوا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ پینسلین کی دوا کو سب سے بڑی ایجاد تصوّر کرتے ہیں۔

کچھ دیگر حلقوں کے خیال میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ایجاد تو پہیہ ہے اور کم از کم وہ بچپن سے یہی سنتے آ رہے تھے۔