1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عدلیہ کو دھمکی، نہال ہاشمی پانچ سال کے لیے نا اہل

افسر اعوان ایسوسی ایٹڈ پریس
1 فروری 2018

پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ایک ماہ جیل میں بھی گزارنا ہو گا۔

https://p.dw.com/p/2rss4
ںہال ہاشمیتصویر: picture-alliance/Zuma/

پاکستان میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سینیٹیر نہال ہاشمی کو ان کی گزشتہ برس کی اُس تقریر پر یہ سزا سنائی گئی جس میں انہوں نے اُس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ارکان اور اور ججوں کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔

Pakistan Nawaz Sharif, Ex-Premierminister
پاکستانی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس جولائی میں اُس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ان کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا تھاتصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

جمعرات یکم فروری کو سنائے جانے والے اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو عدلیہ کو دھمکانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ سزائے قید بھی سنائی۔

یہ فیصلہ نہال ہاشمی کی طرف سے مئی 2017 میں کی گئی اپنی اس تقریر پر معذرت کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اپنی اس تقریر میں نہال ہاشمی نے کہا تھا، ’’۔۔۔ حساب لینے والے ہم تمھارا یوم حساب بنا دیں گے۔ جنہوں نے بھی حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں، کان کھول کر سن لو، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو۔ آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے تمھارے بچوں کے لیے، تمھارے خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے ہم۔‘‘

Pakistan Oberster Gerichtshof in Islamabad
سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو عدلیہ کو دھمکانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ سزائے قید بھی سنائی۔تصویر: Reuters/C. Firouz

پاکستانی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس جولائی میں اُس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ان کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس فیصلے کے بعد سے نواز شریف بھی کئی مرتبہ ان ججوں پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جنہوں نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ تاہم ابھی تک انہیں ان تقریروں کے حوالے سے ابھی تک کسی قانونی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔