1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی کپ کرکٹ، آسٹریلیا نے زمبابوے کو ہرا دیا

21 فروری 2011

ورلڈ کپ کرکٹ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 263 کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 171 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/10LRy
مائیکل کلارک ایکشن میںتصویر: AP

بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے نمایاں بلے باز شین واٹسن رہے، جنہوں نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ مائیکل کلارک نے 58، بریڈ ہیڈن نے 29، رکی پونٹنگ نے 28 جبکہ کیمرون وائٹ نے 14 رنز بنائے۔

زمبابوے کی طرف سے کامیاب ترین بولر Mpofu رہے، جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر زمبابوے کے بولروں نے آسٹریلوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع کم ہی دیا۔

Flash Galerie Cricket World Cup Australia Zimbabwe
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سویب کرتے ہوئےتصویر: AP

جب زمبابوے نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو تجربہ کار آسٹریلوی بولروں نے زمبابوے کے بلے بازوں کو باندھ کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ زمبابوے کی طرف سے کامیاب ترین بلے بازCremer رہے، انہوں نے 37 رنز بنائے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں ولیمز نے 26 جبکہ Utseya نے 24 رنز بنائے۔ اس طرح زمبابوے کی پوری ٹیم 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچل جانسن نے چار جبکہ شان ٹیٹ اور J. Krejza نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کے بہترین کھلاڑی شین واٹسن قرار پائے۔ عالمی کپ مقابلوں کے سلسلے میں پانچواں میچ گروپ بی کی ٹیمیوں کے مابین کھیلا جائےگا۔ بائیس فروری کو یہ میچ انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین بھاری شہر ناگپور میں ہو گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں