1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: اتوار کے مقابلے

16 اگست 2009

12ویں عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا آغاز ہفتہ کے روز سے برلن میں ہو گیا ہے۔ آج اتوار کو تین تین مرتبہ اولمپک چیمپئن Usain Bolt اور Tyson Gay ایک سو میٹر ریس میں حصہ لیں گے۔

https://p.dw.com/p/JC5w
تصویر: DPA

ہفتہ کے مقابلوں میں ٹائسن گے نے تسلیم کیا تھا کہ وہ تکلیف میں مبتلا ہیں۔ آج اتوار کے روز برطانوی ایتھلیٹ جیسیکا آئنس ہیپٹاتھلون میں حصہ لیں گی۔ خواتین کے مقابلوں کےد یگر فائنل میں 20 کلومیٹر کی واک بھی اتوار کے مقابلوں میں شامل ہے جبکہ خواتین کی ایک سو میٹر ریس بھی آج ہوگی جس میں جمائیکا کی اولمپک چیمپئن شیلی این فریزر بھی ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔ تاہم انہیں ذہنی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ گزشتہ بدھ کو انہیں بے ضابطگی کے الزام پر چار ٹرینرز کے ساتھ ٹیم سے خارج کردیا گیا۔ تاہم بعدازاں سب کو ٹیم میں واپس لے لیا گیا۔

شیلی فریزر ہی کی ٹیم سے کیرون اسٹیورٹ بھی اس مقابلے میں شامل ہیں جو رواں برس گولڈن لیگ میں چار مرتبہ فاتح رہی ہیں۔ ساتھ ہی امریکہ کی کارملیٹا جیٹر اور سینئر ایتھلیٹس، جمائیکا کی دفاعی چیمپئن ویرونیکا کیمپبیل براؤن اور امریکہ کی 2005 کی ورلڈ چیمپئن لورین ویلیئمز بھی اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔

Eröffnung Weltmeisterschaften Leichtathletik Flash-Galerie
جرمن چانسلر اور صدر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیںتصویر: AP

اتوار کو خواتین کی 800 میٹر کی ریس بھی ہوگی۔ اس میں کینیا کی دفاعی چیمپئن جینتھ جیپکوسگئی گزشتہ سال کے اولمپک میں اپنی شکست کو اس کھیل میں برابر کرنے کے لئے کوشاں نظر آئیں گی۔

چیمپیئن شپ کے پہلے روز مختلف کوالیفائنگ مقابلوں کے علاوہ مردوں کی 20 کلومیٹر واک اور خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ کے فائنلز بھی منعقد ہوئے۔ جرمن دارالحکومت میں ایتھلیٹکس کے یہ عالمی مقابلے 23 اگست تک جاری رہیں گے اور اس عالمی چیمپئین شپ میں دنیا بھر سے نامور اتھلیٹ شریک ہیں۔

رپورٹ: ندیم گل

ادارت: افسر اعوان