1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’طاقت کا استعمال عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے‘

بینش جاوید AFP
20 نومبر 2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جاری دھرنے کو ختم کرے، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کا ایک حصہ عملی طور پر بند ہو چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/2nwvb
Pakistan Islamabad - Islamisten Protestieren gegen Minister
تصویر: picture-alliance/AP Photo/B. K. Bangash

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ان مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کیا گیا تو عدالت متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کے جرم کی کارروائی کرے گی۔ اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ نامی تنظیم نے گزشتہ دو ہفتوں نے مرکزی ہائی وے کو بلاک کر رکھا ہے۔

یہ مظاہرین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر قانون کی جانب سے اس حلف نامے میں تبدیلی کی کوشش کی گئی جس پر انتخابات میں حصہ لینے والے حلف اٹھاتے ہیں۔ مظاہرین نے اس تبدیلی کو ناموس رسالت سے جوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حلف نامے میں نرمی اس لیے پیدا کی گئی تاکہ پاکستان کے اقلیتی گروہ احمدیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کو یقینی بنایا جا سکے۔

Pakistan Islamabad - Islamisten Protestieren gegen Minister
تصویر: picture-alliance/AP Photo/B. K. Bangash

اسلام آباد کے ایک صحافی اعزاز سید نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’’ آج وزارت مذہبی امور میں ہونے والے مذاکرات میں دھرنہ کمیٹی کے ارکان اور حکومتی عہدیدار شامل تھے۔ اس اجلاس میں ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔‘‘ اس اجلاس میں جاری اعلامیہ میں لکھا گیا ہے،’’ پیر حسین الدین شاہ صاحب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی جائے جو مختلف مسالک کی نمائندگی کرے اور وہ جلد ہی جامع حل تجویز کرے۔‘‘

کالم نگار زاہد حسین نے اے ایف پی کو بتایا،'' ایک جھوٹا خوف ہے کہ حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔ حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی اور ان کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔‘‘

تحریکِ لبیک پاکستان کا اسلام آباد دھرنا، نتیجہ کیا نکلے گا؟

’تحریک لبیک‘ کو مزید مہلت دے دی گئی

اعزاز سید کا کہنا ہے کہ حکومت عملی طور پر مولویوں کے ہاتھوں یرغمال بن گئی ہے۔ وہ حکومت سے وزیر قانون کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا یہ مطالبہ پورا کر کے ایک غلط مثال قائم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے حکومت کو اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت کو کہا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور طاقت کا استعمال ملک میں عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔