1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ضرورت پڑنے پر پاکستان کے اندر کارروائی کروں گا: باراک اوباما

27 ستمبر 2008

نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز رپبلکن پارٹی کے امیدوار جان میک کین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوباما کے درمیان ایک مباحثہ ہوا جس میں پاکستان بھی ایک اہم موضوع رہا۔

https://p.dw.com/p/FQCM
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباماتصویر: AP
جہاں ایک طرف جان میک کین پاکستان کے ساتھ کم و بیش موجودہ امریکی صدر جارج ڈبلیو یش کی پالیسی کو ہی جاری رکھنا چاہتے ہیں وہاں باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ القاعدہ یا طالبان کے خلاف پاکستانی سرحد کے اندر کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔ دونوں امیدواروں نے پاکستان کی عسکری اور اقتصادی امداد سے متعلق بھی بحث کی تاہم مباحثے سے یہ بات واضح نظر آ رہی تھی کہ باراک اوباما ، جان میک کین کی نسبت پاکستان کے بارے میں سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔ نیویارک میں موجود ہمارے نمائندے انور اقبال کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اوباما سخت گیرامریکی حلقوں کو یہ تاثر دینا چاہتے ہوں کہ وہ صدر بننے کی صورت میںمسلمانوں کے بارے میں نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔