1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صومالیہ میں حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

28 اکتوبر 2017

صومالی پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلی کارروائی ایک مشتبہ کار خود کش نے کی جس کے چند منٹ بعد ہی ایک اور دھماکا ہوا۔ ہفتے کے دن یہ حملے صدارتی محل کے قریب ہی واقع ایک ہوٹل کے نزدیک کیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2mgFT