1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شہزادی ڈیانا کی بیسویں برسی

بینش جاوید AP
31 اگست 2017

برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی بیسویں برسی کے موقع پر ملک بھر سے لوگ ان کی سابق رہائش گاہ کینسنگٹن پیلیس کے باہر تصاویر، پیغامات اور پھولوں کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2j8AA
Lady Diana Prinzessin von Wales
تصویر: picture-alliance/Photoshot

بیس برس قبل ڈیانا ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں اور دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو سوگوار کر گئی تھیں۔ گزشتہ شب شہزادی ڈیانا کے بیٹے ہیری اور ویلیم نے کینسنگٹن پیلس میں اپنی مرحوم والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ولیم، ہیری اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ نے اس موقع پر سین ہارکن سے ملاقات کی جو محل کے باہر عارضی باغیچے کی ڈیزائنر ہیں۔ ڈیانا کینسنگٹن پیلس میں اپنے بیٹوں اور سابق شوہر پرنس چارلس کے ہمراہ رہتی تھیں۔

ڈیانا کے بچوں نے گراہم ڈیلمور سے بھی ملاقات کی۔ گراہم ڈیلمور لیڈی ڈیانا کی رہائش گاہ کے باغبان تھے اور انہوں نے اس دوران ڈیانا سے دوستی کر لی تھی۔ اس تقریب میں کئی ايسی سماجی تنظیموں کی نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہیں لیڈی ڈیانا کی معاونت حاصل تھی۔ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے،’’ اس تقریب کے ذریعے ولیم اور ہیری نے عوامی طور پر اپنی والدہ اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔‘‘

 

London Kensington Palast Gedenken an Prinzessin Diana
ہیری اور ویلیم نے کینسنگٹن پیلس میں اپنی مرحوم والدہ کو خراج عقیدت پیش کیاتصویر: Getty Images/AFP/D. Olivas

لیڈی ڈیانا سپنسر کو ’’کوئین آف ہارٹس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ صرف 36 برس کی تھيں جب وہ اور ان کے بوائے فرینڈ ڈوڈی ال فید فرانسيسی دارالحکومت پيرس ميں ایک کار حادثے میں 31 اگست 1997 کو ہلاک ہو گئے تھے۔ بیسویں برسی سے قبل 35 سالہ شہزادہ ولیم اور 32 سالہ شہزادہ ہیری نے کئی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز میں بتایا کہ کیسے ان کی والدہ کی موت نے ان کی زندگی کو متاثر کیا تھا۔