1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شہادت کے لیے بے تاب ہوں: خالد شیخ محمّد

6 جون 2008

گوانتا نامو بے میں مقّید القاعدہ کے رہنما نے کہا ہے کہ وہ جامِ شہادت نوش کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

https://p.dw.com/p/EEQn
گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کا مرکزی کردار خالد شیخ محمّدتصویر: AP

خالد شیخ محمّد نے گوانتانامو بے میں اس امریکی فوجی عدالت کے سامنے اپنی یہ خواہش ظاہر کی ۔ یہ عدالت گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو امریکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے ملزمان کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔ یہ مقدمہ امریکی بش انتظامیہ پر سخت اندرونی اور بیرونی دباؤ کے بعد بالآخر سات برسوں کے بعد ہو رہا ہے۔خالد شیخ محمّد سمیت پانچ ملزموں کو امریکی افواج نے امریکہ کی مختلف جیلوں میں قید رکھنے کے بعد کئ برس سے گوانتانامو بے کی جیل میں رکھا ہوا ہے۔

Vor dem Aufschlag
گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں نے دنیا کی سیاست کا رخ ہی موڑ دیاتصویر: AP


خالد شیخ محمّد 9/11حملوں کا مرکزی کردار ہے۔ وہ پہلے ہی امریکی افواج کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کر چکا ہے۔خالد شیخ محمّد گو کہ کویت میں پیدا ہوا مگر اس کا تعلق پاکستان کے صوبہِ بلوچستان سے ہے۔ اس کو سن دو ہزار تین میں پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے پاکستان کی سر زمین سے گرفتار کیا اور بعد ازاںامریکہ کے حوالے کر دیا۔


خالد شیخ محمّد اور اس کے ساتھیوںکی کسی عدالت میں یہ پہلی پیشی ہے۔ مزکورہ فوجی عدالت بھی خاصی متنازعہ ہے۔امریکہ میں موجود سول سوسائٹی کی تنظیمیں اس عدالت کے غیر جانب دار ہونے پر شک کرتی رہی ہیں۔ خالد شیخ محمد کے ساتھ ساتھ ولید بن اتاش اوررمزی بن الشیبہ نے بھی اپنے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

USA Gefangenenlager Guantanamo Häftling
گوانتانامو بے کی امریکی جیل انسانی حقوق کی پامالی کی علامت کے طور پر جانی جاتی ہےتصویر: AP

انسانی حقوق کی تنظیموں کا یہ موقف ہے کہ اس طرح کی کوئ عدالت درست فیصلہ اس لیے نہیں کر سکتی کہ جو شواہد اور بیانات اس کے سامنے پیش کیے جائں گے ان کے جبراً حاصل کیے جانے کی تصدیق یہ عدالت نہیں کر پائے گی۔ ان اداروں اور تنظیموں کا موقف ہے کہ خالد شیخ محمّد سمیت تمام ملزمان کا مقدمہ عام عدالتوں میں چلا کر انہیں اپنے دفاع کا پورا موقع دیا جائے۔

دوسری جانب اس مقدمے کی سماعت میں شرکت کے خواہش مند گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب کو امریکی حکومت نے گوانتانامو بے جانے سے روک دیا ہے۔