1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شوہر کی بے وفائی، جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی

بینش جاوید AFP
7 نومبر 2017

قطر ایئر ویز کی ایک پرواز میں سوار ایک عورت نے جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ پر اس وقت مجبور کر دیا جب اس نے اپنے ’بے وفا‘ شوہر کی پٹائی شروع کر دی۔

https://p.dw.com/p/2nAQE
Qatar Airways
تصویر: picture alliance/dpa/epa/Stringer

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق  ایک ایرانی عورت اپنے شوہر اور  بچے کے ساتھ  دوحا سے بالی کی طرف سفر کر رہی تھی۔ اس عورت نے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے ہاتھ کی انگلی سے اس کا لاک ہوا فون کھول کر اس کے میسیجز پڑ ھنا شروع کر دیے۔

اپنے شوہر کے ممکنہ معاشقوں کے بارے میں جاننے کے بعد اس عورت نے اپنے شوہر کو مارنا شروع کر دیا۔ جہاز کے عملے نے لڑائی رکوانے کی کوشش کی لیکن وہ صورتحال قابو میں لانے میں ناکام رہے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ جہاز کے پائلٹ کو بھارت کے جنوبی شہر چنائی میں لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

Seitenleitwerke von Flugzeugen der Qatar Airways und Etihad
اس خاندان کو چنائی کے ہوائی اڈے سے کوالالمپور بھجوا دیا گیا تھا تصویر: DW/A. Spaeth

اطلاعات کے مطابق بھارت سے انڈونیشیا کی معمول کی پرواز میں اس خاندان  نے پرواز نہیں کی۔ اس عورت اس کے شوہر اور ان کے بیٹے کو جہاز سے بھارت میں اتار لیا تھا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس خاندان کو چنائی کے ہوائی اڈے سے کوالالمپور بھجوا دیا گیا تھا اور ان کے خلاف کوئی پولیس ایکشن نہیں لیا گیا۔