1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شنگھائی میں ڈزنی لینڈ

4 نومبر 2009

ڈزنی ہانگ کانگ پارک کی تعمیر پر 3.5 ملین ڈالر لاگت آئی تھی جبکہ شنگھائی میں تعمیر ہونے والے اس پارک کے لئے 3.6 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/KOUV
تصویر: picture-alliance/ dpa

انڑٹینمنٹ کی دنیا کا ایک مشہورنام ڈزنی تھیم پارک اب چین میں بھی تعمیر کیا جائے گا۔ برسوں کی گفت وشنید کے بعد بدھ کے روز چینی حکومت نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ۔ چینی شہر شنگھائی کے نواح میں تعمیر کیا جانے والا یہ پارک سن 2010 ء میں مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس پارک کی تعمیر کے حوالے سے چینی اور مغربی میڈیا میں بہت بحث ہوتی رہی ہے۔ ماہرین ڈزنی حکام اور چینی حکومت کے درمیا ن طے پا جانے والے اس معاہدے کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Dornröschenschloss Disneyland Paris Flash-Galerie
پیرس کے قائم ڈزنی لینڈ کا ایک منظرتصویر: picture-alliance / Bildagentur Huber pixel

یہ معاہدہ ایک ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب کہ دو ہفتے بعد امریکی صدر باراک اوباما چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اسی تناظر میں بہت سے ماہرین اس طے شدہ معاہدے کو چین امریکہ تعلقات میں ایک تعمیری سنگ میل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران چینی برآمدات نے بہت ترقی کی ہے اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی ڈزنی کے چین میں سرمایہ کاری کرنے سے چینی معیشت پر کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔ تاہم چینی ثقافت پر امریکی ثقافت کا اثر انداز ہونا، اس پہلو پر بھی بعض چینی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈزنی اپنے اس منصوبے کو ایک نہایت جامع اور منظم انداز سے پیش کرنا چاہتا ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں بھی ڈزنی کی ایک بڑی شاخ کام کررہی ہے۔ اس حوالے سے ڈزنی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، ہم نہیں سمجھتےکہ شنگھائی میں قائم ہونے والا پراجیکٹ کسی طرح سے ہانگ کانگ میں قائم ڈزنی پارک کی کارکردگی کو متاثر کرے گا۔

اسی تناظر میں ڈزنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فار ایشین میڈیا وویک کوٹو کا کہنا تھا " اس پراجیکٹ کو ایک بڑے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، اس سے نا تو چینی ٹیلی وژن انڈسٹری متاثر ہوگی اور نہ ہی دیگر میڈیا متاثر ہوگا"

اس پارک کے خاص فنکشن بتاتےہوئے کوٹو کا مزید کہنا تھا کہ" اس سے جس قسم کا سیاسی تاثر لیا جا رہا ہے یہ بالکل اس کے برعکس ہے، یہ ایک تھیم پارک ہے جو کہ علاقائی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے وابستہ دیگر اداروں کو آرٹ اور فن کے میدان میں جدید سہولیات مہیا کرے گا۔

رپورٹ: عبدالرؤف انجم

ادارت: عدنان اسحاق